مرکزی وزیر نتن گڈکری نے 2014 کی انتخابی تشہیر میں بی جے پی لیڈروں، خصوصاً پی ایم مودی کے ذریعہ کیے گئے وعدوں کو جملہ بتانے والے اپنے ویڈیو پر صفائی پیش کی ہے۔ بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری نے وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میں انھوں نے مودی جی یا 15 لاکھ روپے کے وعدے پر کچھ نہیں کہا ہے۔ گڈکری نے الٹا کانگریس صدر راہل گاندھی پر حملہ آور ہوتے ہوئے کہا کہ وہ کب سے مراٹھی سمجھنے لگے، کیونکہ وہ پروگرام تو مراٹھی میں تھا۔ یہی نہیں، گڈکری نے دو قدم آگے بڑھتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ ویڈیو میں مہاراشٹر حکومت کے ضمن میں بات ہو رہی تھی اور اس کا بی جے پی یا مرکز کی مودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Published: undefined
دراصل منگل کو کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک مراٹھی چینل کو دیے گڈکری کے انٹرویو کا ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’صحیح فرمایا، عوام بھی یہی سوچتی ہے کہ حکومت نے لوگوں کے خواب اور ان کے بھروسے کو اپنی لالچ کا شکار بنایا ہے۔‘‘ راہل گاندھی کے شیئر کیے گئے ویڈیو میں نتن گڈکری 2014 میں بی جے پی اور نریندر مودی کے ذریعہ کیے گئے انتخابی وعدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے صاف نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گڈکری جی ہمارے نظریات سے متفق نظر آتے ہیں کہ مودی حکومت جملوں اور جھوٹے وعدوں کی بنیاد پر بنی ہے۔
Published: undefined
دراصل گڈکری کا وائرل ہو رہا یہ ویڈیو ایک مراٹھی چینل کے پروگرام کے لیے اداکار نانا پاٹیل اور دیگر اینکر کے ساتھ ان کے انٹرویو کا حصہ ہے۔ ویڈیو میں وہ مراٹھی میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’انھیں تو کبھی امید ہی نہیں تھی کہ وہ اقتدار میں آ جائیں گے۔ پھر لوگوں نے کہا کہ لمبے لمبے وعدے کرنا شروع کر دو۔ اگر پورے نہیں ہوئے تو کون سا ہم اقتدار میں آنے والے ہیں جنھیں پورا کرنا پڑے گا۔‘‘ انھوں نے مزید کہا تھا کہ ’’لوگوں نے سچ مچ ووٹ دے کر اقتدار میں پہنچا دیا۔‘‘ یہ کہہ کر نتن گڈکری زور سے ہنس پڑتے ہیں۔ اس کے بعد جب پوچھا گیا کہ اب جب لوگ یاد دلاتے ہیں تو کیا کرتے ہیں، تو انھوں نے کہا کہ ’’ہم بھی ہنس دیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined