جرمن چانسلر انجیلا میرکل کا گزشتہ روز باویریا میں علاقائی انتخابی مہم کے دوران کہنا تھا، ’’میرے خیال میں کوئی نئی چیز تشکیل دیئے بغیر کسی بنی ہوئی چیز کو تباہ کرنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔‘‘
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
چانسلر میرکل کا اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’اقوام متحدہ پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔‘‘
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ’وِن وِن سیچوایشن‘ سے ناواقف ہیں بلکہ وہ صرف اور صرف اپنی جیت کے متمنی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی موجودہ پوزیشن سے عالمی مسائل حل نہیں کیے جاسکتے۔ جرمنی کی خاتون چانسلر نے ٹرمپ کو اقوام متحدہ پر مزید ’حملے‘ کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ نے تقریر کرتے ہوئے اس ادارے کی کارکردگی اور موجودگی پر ہی سوالیہ نشانہ اٹھا دیئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ’عالمگیریت کے نظریے کو مسترد کرتے ہوئے قوم پرستانہ نظریے کو اپنایا ہے۔‘‘ میرکل کا کہنا تھا کہ جس وقت بہت سی چیزوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے جائیں تو وہ ’خطرناک وقت‘ ہوتا ہے۔
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
جرمن چانسلر امریکی صدر کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے کے بعد اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے کیمپ میں شامل ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بھی امریکی صدر کی تقریر سے پہلے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا، ’’آج ورلڈ آرڈر تیزی سے افراتفری کا شکار ہو رہا ہے۔‘‘
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
چانسلر میرکل کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام یورپی یونین پر پختہ یقین رکھیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے یورپی یونین میں اصلاحات کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
جرمن چانسلر کا یورپی یونین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہنا تھا، ’’یورپ اپنی اقدار، اپنے موقف اور اپنے مفادات پر اسی وقت تک عمل پیرا رہ سکتا ہے، جب ہماری سلامتی اور خارجہ پالیسی ایک جیسی ہوگی۔‘‘
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Oct 2018, 5:50 AM IST
تصویر: پریس ریلیز