نئی دہلی: امریکہ کی آن لائن ای کامرس کمپنی امیزون کے ساتھ تنازع میں ہندوستان کے خردہ اسٹور کمپنی گروپ کو سنگا پور کی ثالثی عدالت میں جھٹکا لگا ہے۔ سنگا پور بین الاقوامی ثالثی مرکز (ایس آئی اے سی) نے بگ بازار کو چلانے والے فیوچر گروپ کو اپنا کاروبار ریلائنس انڈسٹریز گروپ کی خردہ کمپنی ریلائنس ریٹیل کو فروخت کرنے کے لیے 24713 کروڑ روپے کے سودے پر لگائی گئی عبوری روک کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ فیوچر گروپ نے آج شیئر بازاروں کو فیصلے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر قانونی صلاح و مشورہ کے بعدآگے کا لائحہ عمل تیار کرے گا۔ امیزون نے فیوچر ریلائنس معاہدے کو عالمی ثالثی مرکز میں چیلنج کر رکھا ہے۔ ایس آئی اے سی کا یہ فیصلہ امیزون کے لیے بڑا ہی اطمینان بخش اور حوصلہ افزا مانا جارہا ہے۔
Published: undefined
اس سے ایک دن قبل ایس آئی اے سی نے اس تنازع میں کشور بیانی گروپ کی کمپنی فیوچر ریٹیل کو اس تنازع میں امیزون کی جانب سے فریق بنائے جانے کو حق بجانب قرار دیا تھا۔ فیوچر ریٹیل کا دعویٰ تھا کہ اسے اس تنازع سے آزاد کیا جانا چاہئے کیوں کہ امیزون نے جو بھی معاہدہ کیا تھا وہ اس کے پیش رو فیوچرکوپنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ تھا۔تاہم امیزون کا دعویٰ ہے کہ فیوچر کوپنس میں اس کی سرمایہ کاری کے باعث اس کافیوچر ریٹیل میں حق ہے۔ فیوچر کوپنس کا فیوچر ریٹیل میں 10 فیصد حصہ ہے۔
Published: undefined
فیوچر نے آج شیئر بازار کو مطلع کیا کہ اسے اپنی اس عرضی پر سنگا پور کی ثالثی عدالت کا 21 اکتوبر کا فیصلہ موصول ہو گیا ہے جس میں اس نے ریلائنس کے ساتھ اپنے معاہدے پر روک لگانے کے ایس آئی اے سی کے 25 اکتوبر2020 کے عبوری حکم کو ہٹائے جانے کی مانگ کی تھی۔ فیوچر گروپ نے کہا ہے کہ سنگا پور کی ثالثی عدالت اس بات سے مطمئن ہے کہ ہنگامی جج نے جو فیصلہ دیا ہے وہ صحیح ہے اوراس سے اس کے بعد کے کسی واقعہ یا کارروائی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے۔ اس نے مزید کہا ہے کہ وہ قانونی صلاح و مشورہ کے بعد قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا اگلا قدم اٹھائے گا۔فیوچر گروپ نے اپنے خردہ اسٹو، گودام اور لاجسٹکس خدمات کا کاروبار ریلائنس انڈسٹریز کی ریلائنس ریٹیل ونچرس لمیٹیڈ کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
Published: undefined
امیزون نے کہا ہے کہ ریلائنس کے ساتھ معاہدہ کرکے بیانی کی قیادت والے فیوچر گروپ نے اس کے ساتھ 2019 کے شیئر فروخت کرنے کے معاہدے کو توڑا ہے۔ امیزون نے اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کرکے نیشنل کمپنی لا ٹریبونل(این سی ایل ٹی) کے حالیہ اس حکم کو خارج کرنے کی گزارش کی ہے جس میں فیوچر گروپ کو اپنی اکائیوں کی تشکیل نو کے کے معاملے میں شیئر ہولڈروں اور قرض دہندگان کی میٹنگ بلانے کی رعایت دی ہے۔ یہ میٹنگ آئندہ ماہ ہونے والی ہے۔ اسے گروپ کی کمپنیوں کو ریلائنس گروپ کو فروخت کرنے کی سمت میں اگلا قدم مانا جارہا ہے۔
Published: undefined
امیزون کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں سامنے نہیں آیا ہے۔ امیزون نے فیوچر کوپنس میں 49 فیصد حصہ داری خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ یہ غیر مندرج کمپنی ہے اور بی ایس ای میں مندرج فیوچر ریٹیل میں حصہ دار ہے۔ اگست 2020 میں ریلائنس ریٹیل نے اعلان کیا تھا کہ اس نے فیوچر گروپ کے خردہ اور تھوک اسٹور کاروبار، گودام اور لاجسٹکس خدمات کے کاروبار کو 24,713 کروڑ روپے میں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز