ہندوستان اور فرانس کے درمیان دو فریقی تعلقات لگاتار مضبوط ہو رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان رشتہ کو مزید مضبوطی فراہم کرنے کے مقصد سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جولائی میں فرانس کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ فرانس کی سب سے بڑی اور سب سے قدیم فوجی پریڈ ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہوں گے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی فوج کا ایک دستہ بھی اس پریڈ کا حصہ بنے گا۔
Published: undefined
دراصل ہندوستان اور فرانس کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے فرانس کے صدر امینوئل میکروں نے پی ایم مودی کو ہر سال 14 جولائی کو ہونے والی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شامل ہونے کی دعوت دی تھی، جسے پی ایم مودی نے قبول کر لیا ہے۔ یعنی صرف رواں سال ہی نہیں، قوی امید ہے کہ آئندہ سالوں میں بھی وزیر اعظم مودی بیسٹل ڈے پریڈ میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کے 25 سال مکمل ہونے کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی سیکورٹی فورسز کا ایک دستہ فرانس کی ’بیسٹل ڈے پریڈ‘ میں شامل ہوگا۔ ہندوستان اور فرانس اسٹریٹجک، ثقافتی، سائنسی، اکیڈمک اور معاشی شعبہ میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور وزیر اعظم مودی کا یہ فرانس دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے کافی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز