خبریں

ہندوستان میں ماں کا دودھ بھی آلودہ!

ایف اے او کی جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں مٹی کی آلودگی سے زرعی پیدوار،غذائی تحفظ اور انسانی صحت کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی : ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او)نے کہاہے کہ پیداوار بڑھانے کےلئے کیڑے مار دواؤں اور دیگر کیمائی مادہ کے استعمال سے زرعی پیدوارآلودہ ہونےسے ہندوستان ،یوروپ اور افریقہ کےکچھ ملکوں میں کئی مقامات پر ماں کا دودھ بھی آلودہ ہوگیاہے ۔

ایف اے او کی آج روم میں جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے دنیا بھر میں مٹی کی آلودگی سے زرعی پیدوار،غذائی تحفظ اور انسانی صحت کو زبردست خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اس خطرے کا جائزہ لینے کے لئے ابھی تک کوئی تفصیلی مطالعہ نہیں کیا گیاہے ،اس لئے اس مسئلہ کا اندازہ نہیں ہوپا رہاہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق صنعت کاری ،جنگ ،کانکنی اور زراعت کےلئے استعمال کئے جانے والے کیمیکل سے دنیا بھر میں مٹی کی آلودگی بڑھی ہے ۔اس کے لئے بڑھتی ہوئی شہر کاری نے اس مسئلہ کو اور بڑھادیاہے ۔اس میں شہری کچرے کا اہم رول ہے ۔

ایف اے اوکی ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ماریا ہیلن سیمیدو نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ غذائی اشیا،فضا اور پوراماحول آلودہ ہوگیاہے ۔ہندوستان ،یوروپ اور افریقہ کے کئی ملکوں میں کچھ مقامات پر ماں کا دودھ بھی پوری طرح سے محفوظ نہیں ۔اس میں بھی آلودہ اجزا پائے گئے ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں تقریباً 80ہزار مقامات کی مٹی آلودگی سے متاثر ہے۔چین کی 16فیصدزمین اور 19فیصدزرعی زمین آلودہ ہے ۔یہی حال یوروپ اورامریکہ کا بھی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined