ایف آئی آر میں سینکڑوں لوگوں سمیت مقتول طالب علم مشال خان کے والد اقبال لالا، پروفیسر عمار جان، فاروق طارق، محمد شبیر اور کامل خان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان پانچ افراد پر 'بغاوت‘ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جنوبی ایشیا کے لیے اہلکار رابعہ محمود نے ایک بیان میں حکومت پاکستان پر زور دیا کہ طلبہ کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاؤن بند کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان میں جمہوری آزادیوں کے لیے سرگرم نمایاں شخصیات نے بھی حکومتی اقدام کی سخت مذمت کی۔
Published: undefined
قبل ازیں طلبہ حقوق مارچ کے ایک دن بعد ہفتے کو پنجاب یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ عالمگیر وزیر لاپتہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے جمعے کو مال روڈ پر احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مظاہرین سے خطاب کیا تھا۔
Published: undefined
ان کے ساتھیوں کے مطابق عالمگیر کا ہفتے دوپہر تین بجے کے بعد سے کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ نامعلوم افراد گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ بعض اطلاعات کے مطابق ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
Published: undefined
عالمگیر وزیر رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے کزن ہیں اور پشتون تحفظ موومنٹ سے وابستہ رہے ہیں۔
Published: undefined
عالمگیر وزیر نے طلبہ مارچ کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان کی فوجی قیادت کی پالیسوں پر تنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھاکہ، ''ہم ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں تعلیم دو، انصاف دو اور روڈ دو، لیکن یہ ہمیں بندوق دے رہے تھے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ''ہم ان سے کہہ رہے تھے کہ ہمیں دہشت گرد نہ بناؤ، غنڈہ گرد نہ بناؤ لیکن انہوں نے ہمارے لوگوں کو طالبان اور دہشت گرد بنایا۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined