31 اگست کو انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے یعنی اب کچھ ہی گھنٹے بچے ہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک آئی ٹی آر نہیں بھرا ہے تو جلد بھر لیجیے۔ اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال ہے کہ کسی وجہ سے اس بچے ہوئے وقت میں آپ آئی ٹی آر داخل نہیں کر پائیں تو کیا ہوگا، تو پھر جان لیجیے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ آپ پر اچھا خاصہ جرمانہ لگا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ آپ کی آمدنی کا جائزہ لینے کے بعد اضافی ٹیکس کا مطالبہ کرتا ہے تو سود کے ساتھ یہ ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ اس لیے انکم ٹیکس ریٹرن وقت پر فائل کرنے کی کوشش ہونی چاہیے۔ اگر آئی ٹی آر وقت پر داخل نہیں کیا جائے تو کس طرح کے مسائل اور جرمانے لگ سکتے ہیں، اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو نیچے پڑھیں...
آئی ٹی آر نہیں بھرا تو کیا ہوگا: ایسسمنٹ ائیر 18-2017 تک انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) فائل کرنے میں تاخیر ہونے پر کوئی جرمانہ نہیں لگتا تھا۔ اس سال سے جرمانہ لگانے کا نظام شروع کیا گیا ہے۔
کتنا دینا ہوگا جرمانہ: انکم ٹیکس قانون میں مرکزی حکومت نے ایک نیا سیکشن 234 ایف جوڑا ہے۔ اس سیکشن کے مطابق آخری تاریخ کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر 10000 روپے تک کا جرمانہ دینا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق فائنانس ایکٹ 2017 میں بدلاؤ کے بعد اگر مالی سال 18-2017 کا آئی ٹی آر 31 اگست 2018 کے بعد اور 31 دسمبر سے پہلے فائل کیا جاتا ہے تو 5000 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں یکم جنوری 2019 کے بعد آئی ٹی آر فائل کرنے پر 10000 روپے جرمانہ دینا پڑے گا۔ اگر ٹیکس دہندہ کی کل سالانہ آمدنی 5 لاکھ روپے سے کم ہے تو جرمانہ 1000 روپے سے کم رہے گا۔
Published: 31 Aug 2018, 2:22 PM IST
وقت گزرنے کے بعد کیسے فائل کریں آئی ٹی آر: انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا عمل وقت پر مکمل نہ کرنے کی صورت میں تاخیر سے آئی ٹی آر بھرنے کا طریقہ بھی وہی ہے جو طریقہ پہلے اختیار کیا جاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت جب فارم کا انتخاب کریں تو ’ریٹرن فائل انڈر سیکشن 139(4) منتخب کریں۔ اگر آپ تاخیر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کر رہے ہیں تو بھی اسے نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی آر کی آخری تاریخ پاس ہونے کے بعد ریٹرن فائل کرنے پر آپ کو کچھ سہولتیں نہیں ملیں گی اور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
یہ کچھ نکات تھے جس کی جانکاری لوگوں کو رہنی چاہیے۔ علاوہ ازیں یہ جاننا بھی لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ اگر کوئی ٹیکس دہندہ تنخواہ سے کمائی نہیں کرتا تو بھی تاخیر سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے پر سود ادا کرنا ہوگا۔
Published: 31 Aug 2018, 2:22 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Aug 2018, 2:22 PM IST