غازی پور بارڈر پر حزب اختلاف کا ایک وفد کسان مظاہرین سے ملاقات کے لئے جا رہے تھے لیکن انہیں پولیس نے آگے نہیں جانے دیا۔ اس موقع پر اکالی دل سے رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور نے کہا ’’یہاں 3 کلومیٹر تک بندشیں نصب ہیں، ایسے حالات میں کسانوں کی کیا حالت ہو رہی ہوگی، ہمیں بھی روکا جا رہا ہے، 13 سطحی بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ اتنی سکیورٹی تو ہندوستان پاکستان بارڈر پر بھی نہیں ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ میں بھی اس معاملہ کو اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے دوران جان گنوانے والے کسان کے کنبہ سے رام پور پہنچ کر پرینکا گاندھی نے ملاقات کی ۔انھوں نے کہا کہ ’’ایک شہید کی فیملی اس کی شہادت کو کبھی نہیں بھول سکتی۔ آپ کا بیٹا کسانوں کی حمایت کرنے کے لیے دہلی گیا تھا، لیکن اس کے ساتھ ایسا حادثہ ہوا کہ وہ واپس نہیں آیا۔ کوئی سیاسی سازش کے لیے وہ وہاں نہیں گیا تھا، وہ اس لیے گیا کیونکہ اس کے دل میں کسانوں کے لیے دکھ تھا۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
راجیہ سبھا میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کہا، ’’کسان گزشتہ 76 دنودں سے احتجاج کر رہے ہیں، ان پر لاٹھی چارج کیا گیا، انہیں غدار، دہشت گرد، خالصتانی قرار دیا گیا۔ 11 مرتبہ بات چیت ہو چکی سب ناکام رہیں۔ اب تک قریب 165 کسان اپنی جان گنوا چکے۔ رحم کرو اور تینوں سیاہ قوانین کو واپس لیجیے۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
وابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے لیڈر ایچ ڈی دیوگوڑا نے راجیہ سبھا میں کہا، ’’ہم یوم جمہوریہ کے موقع پر کچھ شرارتی عناصر کی کرتوت کی مذمت کرتے ہیں لیکن اس میں کسانوں کا ہاتھ نہیں تھا۔ ان کو سزا نہیں دی جانی چاہیے۔ مرکزی حکومت کے جائے احتجاج پر دیوار کھڑی کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔ حکومت کو اس معاملہ کو پُر امن طریقہ سے حل کرنا چاہئے۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
غازی پور بارڈر میں جائے احتجاج کے نزدیک دہلی پولیس کی جانب سے کیلیں نصب کئے جانے پر اٹھ رہے سوالات کے درمیان سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں ان کیلوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔ اس واقعہ پر دہلی پولیس نے وضاحت پیش کی ہے۔
دہلی پولیس کی طرف سے کہا گیا، ’’غازی پور بارڈر پر کیلیں ہٹانے کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی جا رہی ہیں۔ ان کیلوں کی صرف جگہ کو تبدیل کیا گیا ہے۔ غازی پور بارڈر پر تمام بند و بست غیر تبدیل رہے گا۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
حزب اختلاف کے لیڈران کا وفد غازی پور بارڈر پر کسانوں سے ملاقات کئے بغیر ہی واپس لوٹ گیا ہے۔ شرومنی اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ ہرسمرت کور نے اس موقع پر کہا، ’’ہم یہاں اس لئے آئے تھے تاکہ کسان تحریک پر تبادلہ خیال کر سکیں۔ اب تمام جماعتیں اس کی تفصیلات پیش کریں گی جو کچھ یہاں ہو رہا ہے۔‘‘
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
اپوزیشن لیڈان کا ایک وفد کسانوں سے ملاقات کے لئے غازی پور بارڈر میں احتجاج کے مقام کی جانب گامزن تھا لیکن پولیس نے انہیں بیچ میں ہی روک لیا۔
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہلاک ہونے والے کسان نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج رام پور جائیں گی۔
کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر للن کمار نے بتایا کہ پرینکا گاندھی صبح تقریباً 11:30 بجے رام پور کی تحصیل بلاس پور کے گاؤں ڈِبڈِبا پہنچیں گی جہاں وہ دہلی میں گذشتہ دنوں ہوئے تشدد میں مارے گئے نوریت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی اور انھیں تعزیت پیش کریں گی۔
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Feb 2021, 7:40 AM IST