ہندوستان کے لیے یہ ایک بہت بڑی خبر ہے کہ آنکھوں کی خطرناک اور متعدی بیماری ’ٹریکوما‘ سے ملک کو نجات مل گئی ہے۔ طویل مدت سے ہندوستان اس مرض کی وجہ سے پریشان تھا، لیکن نیپال اور میانمار کے بعد ہندوستان بھی جنوب مشرقی ایشیا میں اس بیماری کو جڑ سے ختم کرنے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔
Published: undefined
ہندوستانی کی اس حصولیابی پر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے اس مرض کے انسداد پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ منگل کے روز ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ہندوستان کو انسداد ٹریکوما کے لیے اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے مختلف امرض کے انسداد کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے ساتھ ساتھ بھوٹان اور مالدیپ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان میں طاعون، جذام (کوڑھ) اور پولیو جیسی بیماریوں کا انسداد بھی ہو چکا ہے۔ ہندوستان اب ان بیماریوں سے پوری طرح سے محفوظ ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ٹریکوما دراصل آنکھوں میں ہونے والی بیماری ہے جس کا اگر وقت پر علاج نہ کیا جائے تو مریض کی بینائی بھی ختم ہو سکتی ہے۔ یہ ایک متعدی بیماری ہوتی ہے جو کلیمائیڈیا ٹریکومیٹس نام کے بیکٹیریا کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ اس انفیکشن میں مبتلا شخص کی پلکوں کا اندرونی حصہ کھردرا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ اس کھردرے پن کے سبب آنکھوں میں درد، جلن، پانی نکلنا، دیکھنے میں دھندلاپن وغیرہ کی شکایت ہونے لگتی ہے۔ یہ انفیکشن آگے چل کر اندھے پن کی وجہ بن سکتا ہے۔ یہ انفیکشن کسی شخص کو بار بار بھی ہو سکتا ہے، جس سے پلکیں اندر کی طرف مڑنے لگتی ہیں اور پھر ایسا وقت آتا ہے جب کچھ بھی دکھائی نہیں دیتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز