کلدیپ نیر صرف ایک عظیم صحافی ہی نہیں تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان بھی تھے، ان کے انتقال کے ساتھ ملک نے ایک عظیم شخص کھو دیا ہے۔ غیر منقسم ہندوستان کے سیالکوٹ میں پیدا ہوئے کلدیپ نیر کی عمر 94 سال تھی اور وہ ایک عرصہ سے علیل چل رہے تھے۔ ان کی پیدائش 14 ۱گست 1924 کو ہوئی۔ انہوں نےلاہور سے قانون کی پڑھائی کی تھی اور امریکہ سے صحافت کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ برطانیہ میں ہندستان کے ہائی کمشنر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں 1997 میں راجیہ سبھا کا ممبر بھی بنایا گیا۔
Published: 23 Aug 2018, 9:20 AM IST
انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی اور حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی۔ انہوں نے ایمان دار صحافت کے معیار کو بلند رکھا اور کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔
Published: 23 Aug 2018, 9:20 AM IST
متعدد کتابوں کے مصنف رہ چکے نیر برسوں تک مرکزی حکومت میں پریس انفارمیشن افسر بھی رہے۔ وہ خبر رساں ایجنسی یونائیٹیڈ نیوزآف انڈیا، انگریز ی اخبار ڈان ایکسپریس اور اسٹیٹس مین سے بھی منسلک رہے۔ انہوں نے لندن ٹائمز میں بھی بطور صحافی خدمات انجام دیں۔
صحافت کے شعبہ میں قابل قدر خدمات انجام دینے والوں کو نیر کے نام سے ’کلدیپ نیر صحافت کا ایوارڈ‘ بھی دیا جاتا ہے۔ صحافتی دنیا میں ان کی بہترین خدمات کے لئے 2015 میں انہیں رام ناتھ گوئنکا سمرتی ایوارڈسے بھی سرفراز کیا گیا۔
نیر گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور اسپتال میں داخل تھے۔ ان کا کل تقریباً ساڑھے بارہ بجے انتقال ہوگیا۔
دوپہر ایک بجے لودھی گارڈن واقع شمشان گھاٹ میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔
Published: 23 Aug 2018, 9:20 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Aug 2018, 9:20 AM IST