خبریں

مہاراشٹر میں 20 نومبر اور جھارکھنڈ میں دو مراحل میں 13 اور 20 نومبر کو ووٹنگ، 23 نومبر کو نتائج کا اعلان

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار / ویڈیو گریب</p></div>

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار / ویڈیو گریب

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں اور کسی بھی اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے 145 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 سیٹیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 42 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

ضمنی انتخابات کا بھی اعلان

دریں اثنا، الیکشن کمیشن کی جانب سے 48 اسمبلی اور 2 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کا بھی اعلان کیا گیا۔ 13 نومبر کو 47 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ کیدارناتھ اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ 20 نومبر کو ہوگی۔

اس کے علاوہ 2 لوک سبھا سیٹوں پر بھی ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ ان میں بھی دو مرحلوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔ دو لوک سبھا سیٹوں پر بات کریں تو کیرالہ کی وائناڈ سیٹ پر 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ مہاراشٹر کی ناندیڑ سیٹ پر 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

جھارکھنڈ میں دو مراحل میں 13 اور 20 نومبر کو ووٹنگ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کی ووٹنگ دو مراحل میں 13 اور 20 نومبر 2024 کو ہوگی۔ 13 نومبر کو پہلے مرحلے میں 39 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 20 نومبر کو باقی 42 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ نتائج کا اعلان 23 نومبر 2024 کو کیا جائے گا۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ہوگی ووٹنگ، 23 نومبر کو جاری ہوں گے نتائج

چیف الیکشن کمشنر نے مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن 22 اکتوبر 2024 کو جاری ہوگا، جبکہ نامزدگیوں کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ نامزدگیوں کی جانچ 30 اکتوبر کو ہوگی اور واپسی کی آخری تاریخ 4 نومبر رکھی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ووٹنگ 20 نومبر 2024 کو ہوگی، جبکہ گنتی 23 نومبر کو ہوگی اور انتخابات کی تکمیل 25 نومبر 2024 تک ہوگی۔ یہ انتخابات ایک مرحلے میں 288 نشستوں کے لیے منعقد ہوں گے۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

جھارکھنڈ میں ووٹروں کی کل تعداد 2.6 کروڑ، پولنگ مراکز کی تعداد 29562

چیف الیکشن کمشنر نے جھارکھنڈ میں ووٹرز کی تفصیلات پیش کی ہیں۔ جھارکھنڈ میں کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 2.6 کروڑ ہے، جس میں 1.31 کروڑ مرد اور 1.29 کروڑ خواتین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پہلی مرتبہ ووٹ دینے والے ووٹروں کی تعداد 11.84 لاکھ ہے۔ جھارکھنڈ میں کل 29562 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ووٹرز کو کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے​

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

مہاراشٹر میں ووٹروں کی کل تعداد 9.63 کروڑ، پولنگ مراکز کی تعداد 100186

چیف الیکشن کمشنر نے اطلاع دی کہ مہاراشٹر میں کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 9.63 کروڑ ہے، جس میں 4.97 کروڑ مرد، 4.66 کروڑ خواتین اور 1.85 کروڑ نوجوان (20-29 سال) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 20.93 لاکھ پہلی بار ووٹ دینے والے بھی شامل ہیں۔​ مہاراشٹر میں کل 100186 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جن میں سے 5042 شہری اور 24520 دیہی علاقوں میں ہوں گے۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

مہاراشٹر، جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے لیے پریس کانفرنس شروع

دو ریاستوں مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے لیے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس شروع ہو چکی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمیشن نے سب سے پہلے ہریانہ اور جموں و کشمیر کے عوام کا انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس: مہاراشٹر، جھارکھنڈ کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا

الیکشن کمیشن آج مہاراشٹر اور جھارکھنڈ کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ ان دو ریاستوں کے علاوہ یوپی میں بھی 10 سیٹوں کے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج ہو سکتا ہے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں اور کسی بھی اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے 145 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔ جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 سیٹیں ہیں اور کسی بھی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے 42 سیٹوں کی ضرورت ہوگی۔

یوپی کی بات کریں تو جن 10 سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں ان میں مین پوری کی کرہل، کانپور کی سیساماؤ، پریاگ راج کی پھول پور، امبیڈکر نگر کی کٹہاری، مرزا پور کی ماجھوان، ایودھیا کی ملکی پور، غازی آباد صدر، علی گڑھ کی خیر، میرا پور شامل ہیں۔ مظفر نگر اور مراد آباد کی سیٹ شامل ہے۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Oct 2024, 3:27 PM IST