خبریں

الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس سے جموں و کشمیر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان، جانیں کب ہوگی ووٹنگ؟

<div class="paragraphs"><p>چیف الیکشن کمشنر</p></div>

چیف الیکشن کمشنر

 

جموں و کشمیر میں انتخابات 3 مراحل میں، جبکہ ہریانہ میں تمام سیٹوں پر یکم اکتوبر کو ووٹنگ

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات 3 مراحل میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ 18 ستمبر کو، دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلہ کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ہریانہ کی بات کریں تو وہاں کشمیر کے آخری مرحلہ والے دن یعنی یکم اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی۔ جبکہ دونوں ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی ایک ہی دن 4 اکتوبر کو کی جائے گی اور اسی دن نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

Published: 16 Aug 2024, 3:16 PM IST

ہریانہ میں 2 کروڑ سے زیادہ ووٹر

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کا کہنا ہے کہ ہریانہ میں دو کروڑ سے زیادہ ووٹر ہیں۔ 90 میں سے 73 سیٹیں جنرل ہیں۔ ہریانہ میں ووٹر لسٹ 27 اگست کو جاری کی جائے گی۔ ریاست میں 20 ہزار 269 پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔

Published: 16 Aug 2024, 3:16 PM IST

جموں و کشمیر کے لوگ تصویر بدلنا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ تصویر بدلنا چاہتے ہیں۔ ہر کوئی الیکشن کے لیے بے تاب ہے۔ ہم موسم کے بہتر ہونے کا انتظار کر رہے تھے۔ امرناتھ یاترا کے ختم ہونے کا انتظار تھا۔ اس وقت جموں و کشمیر میں 87.09 لاکھ ووٹر ہیں۔ یہاں 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان ہیں۔ حتمی ووٹر لسٹ 20 اگست کو جاری کی جائے گی۔

Published: 16 Aug 2024, 3:16 PM IST

جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات، الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس جاری

دہلی کے وگیان بھون میں الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے جموں و کشمیر اور ہریانہ کے انتخابات کرائے جانے کا اعلان کر دیا۔ راجیو کمار نے بتایا کہ حال ہی میں الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے دونوں ریاستوں کا دورہ کیا تھا اور وہاں کے لوگوں میں الیکشن کے حوالہ سے کافی جوش و خروش ہے۔

Published: 16 Aug 2024, 3:16 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2024, 3:16 PM IST