اتر پردیش میں جب سے یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی باگ ڈور سنبھالی ہے اس وقت سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ ریاست میں انتظامیہ ہر محاذ پر پوری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ کبھی گوکھپور کے بی آر ڈی کالج میں آکسیجن سلنڈر نہ ہونے کی وجہ سے معصوم بچوں کی موت کا معاملہ ہو یا عصمت دری کے بڑھتے معاملات ہوں ہر جگہ انتظامیہ لاچار نظر آرہی ہے ۔
Published: undefined
اب علی گڑھ سے ایسی خبر آ رہی ہے جس سے انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک مرتبہ پھر سوا ل کھڑے ہو گئے ہیں ۔ اترپردیش کے مشہور شہر علی گڑھ کے پوسٹ مارٹم ہاؤس کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس سے یہ پتہ لگتا ہے کہ پوسٹ مارٹم ہاؤ س میں کتنی لاپرواہی ہے کہ کتّالاش کو نوچ رہا تھا (یہ ویڈیو ایک انگریزی نیوز چینل پر چل رہا ہے )۔ راجو اپادھیائے نام کا ایک شخص جو اپنے کسی واقف کار کی لاش کے ساتھ پوسٹ مارٹم ہاؤس آیا تھا اس نے وہاں جو دیکھا اس سے وہاں کے انتظامات دیکھ کر اس کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ راجو نے بتایا کہ ’’ کل شام جب ہم یہاں اپنے جاننے والے کی لاش لے کر آیا تو دیکھا کہ یہاں رکھی لاش کو ایک چھوٹا سا کالے رنگ کا کتا نوچ رہا تھا اور لاش سے خون نکل رہا تھا‘‘۔ راجو نے بتایا کہ اس وقت یہاں اس کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔
Published: undefined
اس خبر کے بعد وہاں کے محکمہ میں ہڑکمپ مچ گیا ہےاور انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر (سی ایم او) ایم ایل اگروال کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے اور یہ یہاں کا ویڈیو نہیں ۔ انہوں ایک چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں پر کوئی کتا نہیں ہے، سب سیل بند ہے اور 24 گھنٹے چوکیدار موجود رہتا ہے ‘‘۔ جب اگر وال کو اس چینل کے رپورٹر نے بتایا کہ یہ کل کا واقعہ ہے تو انہوں نے کہا کہ ’’کل میں نہیں تھا اور اگر کوئی ایسی خبر ملی تو جانچ کرائیں گے‘‘۔
واضح رہے اس معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔ معاملے کی جانچ کر رہے ڈپٹی سی ایم او کھان چند نے اس خبر پر چینل سے کہا کہ ’’اطلاع ملی تھی کہ پوسٹ مارٹم ہاؤس میں لاش کو کتے کھا رہے ہیں۔ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ جو بھی قصوروار ہو گا اس کو بخشا نہیں جائے گا ، کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف سب سے خراب معاملہ ہے۔ اسی کی جانچ کرنے میں یہاں آیا ہوں‘‘۔
Published: undefined
معاملے کی جانچ کرتے ہوئے فارماسسٹ کے روی کانت دکشت اورپرشانت کمار کو لاپرواہی کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ معلومات کے مطابق محکمہ صحت نے فارماسسٹ للت آریہ اور منوج سانگر کو پوسٹ مارٹم ہاؤس میں تعینات کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز