جب سے مودی حکومت مرکز میں برسراقتدار ہوئی ہے، اس وقت سے ملک کو ڈیجیٹل بنانے کے بڑے بڑے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اس سے متعلق الگ الگ منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ سن کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ ملک میں صرف 25 فیصد لوگ ہی انٹرنیٹ سروس کا استعمال کر رہے ہیں۔ بقیہ 75 فیصد لوگ انٹرنیٹ خدمات سے دور ہیں۔ یہ بات 'پیو ریسرچ سنٹر' کے ذریعہ جاری ایک رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں 80 فیصد لوگوں کو فیس بک اور ٹوئٹر جیسی سوشل میڈیا سائٹس کے بارے میں کوئی بھی جانکاری نہیں ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان میں 2013 میں 12 فیصد لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے تھے۔ 2017 میں یہ تعداد بڑھ کر 22 فیصد ہو گئی ہے۔
Published: undefined
'پیو ریسرچ سنٹر' نے اس سلسلے میں 37 ممالک پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا انٹرنیٹ استعمال کرنے کے معاملے میں سرفہرست ہے جہاں 96 فیصد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک انٹرنیٹ استعمال کرنے میں آگے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جب سے مودی حکومت مرکز میں آئی ہے، اس وقت سے لگاتار ڈیجیٹل انڈیا کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے۔ مودی حکومت کو اقتدار میں آئے 4 سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے۔ ان چار سالوں سے ڈیجیٹل انڈیا کے نام پر کئی منصوبے چلائے جا رہے ہیں جس پر اب تک کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ ایسے میں اس رپورٹ سے مودی حکومت کے دعووں اور ڈیجیٹل انڈیا سے جڑے منصوبوں پر سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined