خبریں

گردابی طوفان ’ریمل‘ نے مچائی تباہی، مغربی بنگال میں 5 اور بنگلہ دیش میں 10 لوگوں کی موت، 14 پروازیں منسوخ

گردابی طوفان کے سبب 15 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں، 2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو راحتی کیمپوں میں بھیجا گیا ہے، 77 ہزار سے زیادہ لوگ اب بھی راحتی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>’ریمل‘ سے تباہی کا ایک منظر/ ویڈیو گریب</p></div>

’ریمل‘ سے تباہی کا ایک منظر/ ویڈیو گریب

 

گردابی طوفان ’ریمل‘ نے ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں ممالک میں زبردست تباہی مچا دی ہے۔ یہ طوفان اتوار کو مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تھا اور اب تک حالات مشکل بنے ہوئے ہیں۔ خلیج بنگال کے ساحل سے ٹکرانے کے 21 گھنٹے بعد نیتاجی سبھاش چندربوس بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر طیاروں کا پرواز دوبارہ شروع تو ہوا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے 8 پروازوں کا راستہ بدلنا پڑا اور 14 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا۔ اس طوفان نے مغربی بنگال میں 5 لوگوں کی جان لے لی ہے، جبکہ بنگلہ دیش میں اب تک 10 لوگوں کی موت کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

Published: undefined

ایک افسر کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق خراب موسم کے سبب کولکاتا جانے والی آٹھ پروازوں کو گواہاٹی، گیا، وارانسی اور بھونیشور واقع ہوائی اڈوں کی طرف موڑنا پڑا ہے۔ حالانکہ کولکاتا ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر سی پٹابھی کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے سبب کسی بھی بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں ہوا ہے، اور آبی جماؤ کا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوا کیونکہ پانی نکالنے کے لیے اعلیٰ معیاری پمپوں کا استعمال کیا گیا۔

Published: undefined

دوسری طرف گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ بوردولوئی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ گواہاٹی سے کولکاتا جانے والی 14 پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منسوخ پروازوں میں انڈیگو کی 4، الائنس ایئر کی 4 اور ایئر انڈیا کی 1 پرواز شامل ہیں۔

Published: undefined

بنگال کے ایک سینئر افسر کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان کی وجہ سے کولکاتا میں 1، جنوبی 24 پرگنہ ضلع میں 2 خواتین اور مشرقی میدنی پور واقع میماری میں باپ-بیٹا کی موت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گردابی طوفان کے سبب 15 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔ دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو راحتی کیمپوں میں بھیجا گیا اور 77 ہزار سے زیادہ لوگ تو اب بھی راحتی کیمپوں میں ہی پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ریاست بھر میں سینکڑوں درخت اکھڑ جانے کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس اور این ڈی آر ایف انھیں ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔ بجلی کھمبوں کے اکھڑنے کی بھی خبریں ہیں جس سے بجلی نظام کو بہت نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

بنگلہ دیش سے آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ وہاں نہ صرف 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے، بلکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پڑوسی ملک میں 15 ملین افراد بغیر بجلی کے وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ بچاؤ اور راحتی ٹیم سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے، لیکن حالات جلد بہتر ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined