خبریں

خلیج بنگال میں گردابی طوفان ’ہامون‘ نے دکھایا اپنا اثر، تمل ناڈو میں تیز بارش شروع!

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں اٹھا گردابی طوفان ’ہامون‘ بدھ کی دوپہر تقریباً 12 بجے کھیپوپاڑا اور چٹگاؤں کے درمیان بنگلہ دیش کے ساحل سے گزر سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گردابی طوفان، تصویر آئی اے این ایس

 

محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے سبب بننے والے جس گردابی طوفان کا اندیشہ ظاہر کیا تھا، اس نے اب اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔ اس گردابی طوفان کو ’ہامون‘ نام دیا گیا ہے جو کہ ایران کے ذریعہ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ہامون‘ نے ایک خطرناک گردابی طوفان کی شکل اختیار کر لی ہے اور اس کے اثر سے کچھ مقامات پر بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے منگل کے روز جانکاری دی کہ ہامون بنگال کے شمال مغربی خلج کے اوپر ایک سنگین گردابی طوفان میں بدل چکا ہے۔ اس کی وجہ سے تمل ناڈو کے رامیشورم میں تیز بارش شروع ہو گئی ہیں۔ علاوہ ازیں اڈیشہ اور بنگال کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل ہندوستانی محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ گزشتہ چھ گھنٹے کے دوران یہ طوفان 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی جانب بڑھ رہا تھا۔ پیر کی شام 5.30 بجے یہ اڈیشہ کے پارادیپ ساحل سے 230 کلومیٹر دور، مغربی بنگال میں دیگھا سے 360 کلومیٹر جنوب اور بنگلہ دیش کے کھیپوپاڑا سے 510 کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب کی سمت میں واقع تھا۔ بہرحال، محکمہ موسمیات کے ذریعہ دی گئی تازہ جانکاری کے مطابق بدھ کی دوپہر تقریباً 12 بجے گردابی طوفان ’ہامون‘ کھیپوپاڑا اور چٹگاؤں کے درمیان بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے۔

Published: undefined

اس درمیان اڈیشہ حکومت نے سبھی ضلع مجسٹریٹ کو کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار رہنے کو کہا۔ ساتھ ہی انتظامیہ کو موسلادھار بارش کی حالت میں نشیبی علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ماہر موسمیات یو ایس داس کا کہنا ہے کہ گردابی طوفان اڈیشہ کے ساحل سے تقریباً 200 کلومیٹر کی دوری سے سے گزرے گا۔ اس کے اثر سے اڈیشہ کے کچھ علاقوں میں آئندہ دو دن ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined