خبریں

پاکستانی اقوام متحدہ مشن پر سائبر حملہ، اکاؤنٹ، ای میل، یوٹیوب چینل میں لگائی گئی سیندھ

پاکستانی اقوام متحدہ مشن نے گزارش کی ہے کہ اس کے چینلوں پر ڈالے گئے سبھی ای میل اور ویڈیو کو تب تک نظر انداز کیا جائے جب تک کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل نہیں کر لیتے۔

سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس
سائبر حملہ، تصویر آئی اے این ایس 

اقوا متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں اس کے آفیشیل ای میل اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل میں سیندھ لگائی گئی ہے۔ ہفتہ کے روز ایک رپورٹ میں اس تعلق سے جانکاری دی گئی۔ انگریزی اخبار ’دی ٹریبیون‘ کی خبر کے مطابق یہ سائبر حملہ جمعہ کو امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوا۔

Published: undefined

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ کا ہدف اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے نیوز سیل کے ذریعہ استعمال کیا جانے والا ای میل آئی ڈی تھا۔ خبر میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مشن کے یوٹیوب چینل میں سیندھ لگائی گئی اور حملہ آوروں نے اس کا نام، بینر اور مواد بدل دیا۔

Published: undefined

اس درمیان پاکستانی اقوام متحدہ مشن نے گزارش کی ہے کہ اس کے چینلوں پر ڈالے گئے سبھی ای میل اور ویڈیو کو تب تک نظر انداز کیا جائے جب تک کہ وہ اپنے اکاؤنٹ پر کنٹرول حاصل نہیں کر لیتے۔ قابل ذکر ہے کہ کسی بھی گروپ یا ادارہ نے اس سائبر حملے کی فی الحال ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined