کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ سے متعلق ایک رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ چیچک کی مانند بہ آسانی اور تیزی کے ساتھ لوگوں میں پھیل سکتا ہے۔ کورونا وائرس کا ڈیلٹا ویریئنٹ وائرس کی دیگر سبھی شکلوں کے مقابلے میں زیادہ سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے اور چیچک کی طرح تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی ہیلتھ اتھارٹی کے ایک داخلی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے شائع ایک رپورٹ میں اس طرح کی باتیں لکھی گئی ہیں۔
Published: undefined
یہ رپورٹ سب سے پہلے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرض کنٹرول اور روک تھام سنٹر (سی ڈی سی) کے دستاویز میں غیر شائع اعداد و شمار کی بنیاد پر دکھایا گیا ہے کہ ٹیکے کی سبھی خوراکیں لے چکے لوگ بھی بغیر ٹیکہ واے لوگوں جتنا ہی ڈیلٹا ویریئنٹ کو پھیلا سکتے ہیں۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی شناخت سب سے پہلے کی گئی تھی۔
Published: undefined
بہر حال، سی ڈی سی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ریشیل پی والنسکی نے گزشتہ منگل کو اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹیکہ لے چکے لوگوں کی ناک اور گلے میں وائرس کی موجودگی اسی طرح رہتی ہے جیسے کہ ٹیکہ نہ لینے والوں میں۔ داخلی دستاویز میں وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے کچھ دیگر سنگین علامتوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈیلٹا ویریئنٹ ایسے وائرس کے مقابلے میں زیادہ پھیلتا ہے جو مرس، سارس، ایبولا، عام سردی اور موسمی بخار کا سبب بنتا ہے، اور یہ چیچک کی طرح ہی انفیکشن والا ہے۔ اس دستاویز کی ایک کاپی ’نیو یارک ٹائمز‘ نے بھی حاصل کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز