ہندوستان میں ایک بار پھر کورونا کا قہر بڑھ گیا ہے اور مہاراشٹر میں اس کا اثر کچھ زیادہ ہی نظر آ رہا ہے۔ فکر انگیز بات تو یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی فیملی کے کئی اراکین کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں اور اب تک کئی بالی ووڈ ہستیاں بھی کورونا کی زد میں آ چکے ہیں۔ یہاں تک کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بھی کورونا رپورٹ گزشتہ دنوں پازیٹو آئی جس سے ان کے مداحوں میں فکر کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس وقت عامر خان ہوم کوارنٹائن ہیں اور کورونا کے سبھی اصول و ضوابط پر عمل کر رہے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ عامر خان ہندوستان میں اپنی اداکاری کے لیے تو مشہور ہیں ہی، چین میں بھی ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ وہ چین میں سب سے زیادہ مقبول ہندوستانی فلم اداکار بھی ہیں۔ عامر خان کی فلمیں چینی باکس آفس میں بڑی کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں۔ مثلاً ’تھری ایڈیٹس‘، ’پی کے‘، ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ جیسی فلمیں چینی باکس آفس پر کامیابی کا پرچم لہرا چکی ہیں۔فلم ’دنگل‘ نے تو صرف 26 دنوں میں ہی ایک ارب یوآن کی کمائی کر لی تھی۔
Published: undefined
یہی وجہ ہے کہ جب عامر خان کے کورونا پازیٹو ہونے کی خبر چین پہنچی تو ان کے سبھی چینی مداح فکرمند ہو گئے۔ سبھی مداحوں کے ذہن میں یہ سوال آیا کہ کیا عامر خان نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے؟ اس طرح کے سوالات چینی سوشل میڈیا پر سامنے آئے۔ ایسا اس لیے کیونکہ چین میں بیشتر علاقوں و شہروں میں بڑے پیمانے پر مفت ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔
Published: undefined
چینی قومی ہیلتھ کمیٹی کے ترجمان می فنگ کے مطابق 20 مارچ تک چین میں کل 7 کروڑ 49 لاکھ 56 ہزار لوگوں کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ساتھ ہی چین میں پورے سال میں ٹیکوں کا پروڈکشن ملک بھر عوام کی طلب کو پورا کر سکے گا۔ یہی نہیں، چین نے اپنے ملک میں ٹیکہ کاری کے عمل کو اچھی طرح سے چلانے کے علاوہ سرگرم طور سے دیگر ممالک کو ویکسین سے متعلق امداد بھی فراہم کی ہے۔ گزشتہ سال کے مئی ماہ میں چینی صدر شی جن پنگ نے 73ویں عالمی صحت اجلاس کی افتتاحی تقریب میں یہ اعلان کیا کہ چین اینٹی کووڈ-19 ٹیکے پر ریسرچ اور تجربہ کرنے کے بعد اسے ایک عالمی عوامی مصنوعات بنائے گا تاکہ ترقی پذیر ممالک میں ٹیکہ کاری کے لیے چینی تعاون دیا جا سکے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق اب چین اپنے وعدہ پر عمل کر رہا ہے اور 80 ممالک و تین بین الاقوامی اداروں کو ٹیکہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ امداد پانے والے ممالک میں 26 ایشیائی ممالک، 34 افریقی ممالک، 4 یوروپی ممالک، 10 امریکی ممالک اور 6 اوشینیائی ممالک شامل ہیں۔ ان کے علاوہ چین نے افریقی ایسو سی ایشن، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کے امن کارکنوں کو بھی ٹیکہ کی مدد دی۔ ان ٹیکوں کو منظم طریقے سے بھیجا جا رہا ہے اور استعمال کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہی سب باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چین میں موجود عامر خان کے مداحوں نے انھیں چینی ٹیکہ لگانے کی صلاح دی ہے۔ کچھ مداحوں نے عامر سے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ ’’صحت مند ہونے کے بعد کیا آپ بھی چین کے ذریعہ تیار ویکسین لگوائیں گے؟‘‘ کیونکہ کورونا وائرس کے مختلف اشکال ہیں، اور جلدی سے میوٹیٹ بھی ہوتے ہیں۔ اس لیے صحت مند ہونے پر بھی لوگ کورونا سے دوبارہ متاثر ہو رہے ہیں۔ توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ چینی ٹیکے موجودہ وقت میں سبھی میوٹیٹ وائرس پر اثرانداز بتائے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined