کانگریس ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے 11 ستمبر کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریزرو بینک کے سابق گورنر رگھو رام راجن کی اس چٹھی کا تذکرہ کیا جو انھوں نے گورنر رہتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھی تھی۔ اس چٹھی میں راجن نے کچھ بڑے لوگوں کے خلاف وزیر اعظم سے کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔ کانگریس کا دعویٰ ہے کہ راجن نے مودی کو جو فہرست سونپی تھی اس میں میہل چوکسی اور نیرو مودی کا بھی نام تھا۔
سابق آر بی آئی گورنر رگھو رام راجن نے پارلیمانی پینل کو بھیجی گئی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے دھوکہ دہی سے جڑے ہائی پروفائل معاملوں کی ایک فہرست وزیر اعظم دفتر کو بھیجی تھی، لیکن انھیں پتہ نہیں ہے کہ اس پر کوئی کارروائی ہوئی بھی یا نہیں۔
Published: undefined
کانگریس نے اس کے ساتھ این پی اے کے سوال پر بھی مودی حکومت پر جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ جب 2014 میں یو پی اے اقتدار سے باہر ہوئی اس وقت 2 لاکھ 83 ہزار کروڑ روپے کے این پی اے تھے۔ گزشتہ 52 مہینوں میں این پی اے بڑھ کر 12 لاکھ کروڑ روپے ہو گئے ہیں۔ کانگریس نے حکومت سے پوچھا ہے کہ آخر اس کا ذمہ دار کون ہے؟
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined