نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرداخلہ پی چدمبرم نے جموں وکشمیر کی پی ڈی پی اور بی جےپی مخلوط حکومت کو ریاست میں جاری قتل اور خونریزی کے لئے ذمہ دارقراردیتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کو کو بی جے پی کے ساتھ اپنی پارٹی کے اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ پر عمل کرناچاہئے ۔
Published: undefined
پی چدمبرم نے متعدد ٹوئٹ میں کہا ’’جموں وکشمیر کی وزیر اعلی کے اس موقف سے میں متفق ہوں کہ خونریزی کے اس دورسے جموںو کشمیر کو باہر نکالنے کے لئے سیاسی تدبرکی ضرورت ہے ۔لیکن افسوس کہ انھیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ان کی مخلوط حکومت ہی مسئلہ کی جڑ ہے ۔ ‘‘
Published: undefined
چدمبرم نے کہا کہ ’’ جموں کشمیر کے مسئلہ کو فوجی طریقہ سے حل کرنے کے مرکزی حکومت کے قدم نے ریاست کو موجودہ تباہ کن حالت میں پہنچادیاہے ۔محبوبہ مفتی کو بی جےپی کے ساتھ اپنی پارٹی کے ناپاک اورموقع پرستی پر مبنی اتحاد کو ختم کرکے اپنے والد کے فلسفہ کی طرف واپس جانا چاہئے ۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر عمر عبداللہ نے بھی جموں وکشمیر میں حکومت چلار ہے پی ڈی پی -بی جے پی اتحاد کو پوری طرح ناکام قرار دیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں سوال کیا ’’آخر وزیر اعظم کو کشمیر کے حالات سمجھنے کے لئے کتنا خون بہانا ہوگا۔؟‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ محبوبہ مفتی نے پیر کی رات کو کہاتھاکہ سری نگرکے نزدیک احتجاجی مظاہرے کے دوران تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کے زخمی ہوجانے کے بعد موت واقع ہوجانے سے ان کا سرشرم سے جھک گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز