مہاراشٹر کے بلڈھنا ضلع میں سینٹرل بینک آف انڈیا کی ایک شاخ مینیجر نے کسان کو قرض کی درخواست کو منظوری دینے کے لئے اس کی بیوی سے جنسی تعلقات بنانے کی فرمائش کی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ دتالا گاؤں میں واقع سینٹرل بینک آف انڈیا کی شاخ کا ہے۔ جہاں کسان کی بیوی موجودہ مانسون موسم کے لئے قرض کے سلسلے میں گئی تھی۔
اس واقعہ کی معلومات ملنے سے سینکڑوں کی تعداد میں مشتعل گاؤں والے سینٹرل بینک آف انڈیا پہنچے اور بینک منیجر کے خلاف نعرے بازی کی اور بینک کے سائن بورڈ توڑ ڈالے، متاثرہ خاتون کے شوہر کی طرف سے درج شکایت کے مطابق اس کی بیوی قرض کی درخواست لے کر سینٹرل بینک کے برانچ منیجر راجیش هیوسے سے ملنے گئی تھی۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ درخواست اور دستاویزات حاصل کرنے کے بعد هیوسے نے اس کا فون نمبر لیا اور کہا کہ وہ بعد میں اس سے رابطہ کرے گا، ھیوسے نے اس وقت بھی خاتون سے قابل اعتراض لہجے میں بات کی تھی۔
Published: undefined
جمعہ کے روز بینک کے چپراسی منوج چوہان نے خاتون کو فون کرکے هیوسے کی یہ ناپاک تجویز کے بارے میں بتایا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ جنسی تعلقات کے بدلے اسے ایک پرکشش قرض کا پیکج دیا جا سکتا ہے، خاتون نے پوری بات چیت ریکارڈ کر لی، جس کی بنیاد پر مقامی پولس تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
تفتیشی افسر بی آر گانوے اور ان کی ٹیم چپراسی اور برانچ منیجر کو گرفتار کرنے کے لئے بینک پہنچے، لیکن ان کے پہنچنے سے پہلے ہی دونوں وہاں سے فرار ہو چکے تھے، پولس دونوں کی تلاش کر رہی ہے۔
مہاراشٹر کانگریس کے صدر اشوک چوان نے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور فرار بینک منیجر کو معطل کرنے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined