خبریں

سی بی ایس ای: دسویں کلاس کے نتائج کا اعلان

انسانی وسائل کی وزارت کے سکریٹری نے ٹوئٹ کرکے معلومات دی تھی کہ سی بی ایس ای بورڈ کی 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان شام 4 بجے کیا جائے گا لیکن نتائج کا اعلان 2 بجے سے بھی پہلے ہی کر دیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا علامتی تصویر

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی طرف سے 10 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ طلباء cbse.nic.in یا cbseresults.nic.in پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ امسال 10 ویں کلاس کے امتحان کے لئے کل 1638428 طالب علم شامل ہوئے ہیں۔

نتائج کے اعلان کے تعلق سے معلومات انسانی وسائل کی وزارت کے سکرٹری انل سوروپ نے ٹوئٹ کر کے دی تھی۔ انہوں نے حالانکہ 4 بجے شام کا وقت بتایا تھا لیکن اعلان اس سے قبل ہی کر دیا گیا۔

امسال سی بی ایس ای کی 10 ویں کلاس کے امتحان کافی سرخیوں میں رہے ہیں دراصل ریاضی کا پیپر لیک ہونے کی وجہ سے پہلے تو ریاضی کا پیپرمنسوخ کر دیا گیا تھا، لیکن بعد میں سی بی ایس ای بورڈ نے امتحان دوبارہ نہ کروانے کا فیصلہ لیا تھا۔

Published: 29 May 2018, 12:53 PM IST

سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج سرکاری ویب سائٹ cbse.nic.in، cbseresults.nic.in، results.nic.in پر دستیاب ہون گے، اس سال سی بی ایس ای 10 ویں اور 12 ویں کلاس کے امتحانات میں 28 لاکھ سے زیادہ طالب علم شامل ہوئے تھے، 10 ویں کلاس کے امتحان کے لئے کل 16،38،428 طالب علم شامل ہوئے ہیں، سی بی ایس ای بورڈ کی 10 ویں کے امتحانات 5 مارچ سے شروع ہوکر 4 اپریل تک جاری رہے تھے۔

ایسے دیکھیں اپنے نتائج:

  • سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.nic.in یا cbseresults.nic.in پر جائیں.
  • اس کے بعد کلاس -10 ویں رزلٹ آپشن پر کلک کریں۔
  • اپنا رول نمبر اور باقی تفصیل ڈال کر اسے سبمٹ بٹن پر کلک کریں۔

Published: 29 May 2018, 12:53 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 May 2018, 12:53 PM IST