پٹنہ: بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اپوزیشن لیڈران کے ٹھکانوں پر مسلسل کی جارہی چھاپے ماری کو سیاسی اغراض پر مبنی بتایا اورکہاکہ بی جے پی حکومت میں مرکزی جانچ بیورو یعنی سی بی آئی نے بی بی آئی کی شکل اختیار کر لی ہے اور بی بی آئی کا مطلب بی جے پی بیورو آف انوسٹی گیشن ہے۔
Published: undefined
تیجسوی یادو نے اس بارے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعہ بی جے پی کو جم کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ”جو کوئی بھی بی جے پی سے ہاتھ ملاتا ہے وہ کلین چٹ حاصل کرلیتا ہے اور راجہ ہریش چندر بن جاتاہے۔ جو لوگ ان کی تنقید کرتے ہیں وہ جانچ ایجنسیوں کے نشانے پر آجاتے ہیں۔ یہاں تک کہ میرے والد لالو پرساد یادو کو بھی نہیں بخشا گیا، کیونکہ وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ناقد رہے ہیں۔“
Published: undefined
واضح رہے کہ ہریانہ کے سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس کے قد آور لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کی روہتک واقع رہائش گاہ پر سی بی آئی نے آج چھاپے مارے ہیں ۔ اس چھاپہ ماری کو بھوپیندر سنگھ ہڈا نے سیاست سے متاثر قرار دیا ہے اور کانگریس لیڈر آنند شرما نے بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے اس عمل کو سی بی آئی کا غلط استعمال قرار دیا اور کہا کہ اسی طرح کے عمل سے سی بی آئی کی شبیہ خراب ہو رہی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز