تقریباً 3000 کاروں کو لے کر جرمنی سے مصر جا رہے ایک مال بردار جہاز میں زبردست آگ لگنے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ اس حادثہ میں ایک ہندوستانی کی موت ہو گئی ہے اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ میں ہلاک ہندوستانی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ سمندری جہاز کے کرو ممبران میں شامل تھا۔ مال بردار سمندری جہاز میں آتشزدگی کا یہ واقعہ نیدرلینڈس کے ساحل پر پیش آیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی شب اس مال بردار جہاز میں آگ لگی جس کے بعد نیدرلینڈس کے کوسٹ گارڈ فورس نے الرٹ جاری کیا ہے کہ یہ آگ اگلے کئی دنوں تک لگا رہ سکتا ہے۔ اس آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں، لیکن مال بردار جہاز کے سمندر میں ڈوبنے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔
Published: undefined
دراصل 199 کلومیٹر طویل پناما کا مال بردار جہاز فرمینٹل ہائیوے جرمنی سے مصر کا سفر کر رہا تھا، لیکن منگل کی شب نیدرلینڈ کے ساحل کے قریب اس جہاز میں آگ لگ گئی۔ نیدرلینڈس واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ اس حادثہ میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی۔ سفارت خانہ نے یہ بھی جانکاری دی کہ وہ مہلوک کے کنبوں سے رابطے میں ہیں اور جلد ہی جسد خاکی کو ہندوستان بھیجا جائے گا۔ اس واقعہ میں زخمی ہوئے افراد کو جہاز کا انتظام و انصرام دیکھنے والی کمپنی سبھی ضروری مدد دے رہی ہے۔
Published: undefined
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈچ آئسلینڈ امیلینڈ سے 27 کلومیٹر دور واقع یونیسکو کی عالمی وراثت ’دی واڈین سی‘ کے نزدیک یہ حادثہ ہوا۔ خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ حادثہ ہوا، وہ دنیا کے مہاجر پرندوں کے لیے بہت اہم ہے۔ حادثے کی تصویروں میں جہاز سے دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ مال بردار جہاز سے لائی جا رہی 25 الیکٹرک کاروں میں سے کسی ایک کار میں آگ لگی ہوگی، جس نے پھیل کر خطرناک شکل اختیار کر لیا۔ فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں، لیکن 16 گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا تھا۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ بجھانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں، کیونکہ ابھی تک فائر بریگیڈ اہلکار جہاز پر نہیں چڑھ سکے ہیں اور مشینوں کی مدد سے ہی پانی کے ذریعہ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں جہاز کے اندر بہت زیادہ پانی بھی بھر گیا ہے جس سے اس کے ڈوبنے کا بھی خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آگ پر قابو پانا انتہائی چیلنج بھرا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula