21 ستمبر کی صبح ضلع کی کوتوالی ڈیڈولی واقع گاؤں پلولا کے سامنے ہوئے ایک ایک سڑک حادثے میں اب تک 5 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہو چکی ہے جبکہ غیر مصدقہ خبروں کےمطابق مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔ اس اندوہناک حادثہ میں زخمی ہوئے 26 افراد کو علاج کے لیے میرٹھ اور مرادآباد بھیجا گیا ہے جب کہ 40 سے زیادہ زخمیوں کا علاج امروہہ اور جویا کے اسپتال میں چل رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج صبح تقریباً 9 بجے ایک پرائیویٹ بس امروہہ سے سنبھل کے لیے نکلی تھی جو کہ جویا سے ہوتی ہوئی جب پلولا پہنچی تو اس بس کا اگلا ٹا ئرپھٹ گیا ۔ چونکہ بس کی رفتار بہت تیز تھی اس لیے ڈرائیور اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور بس سڑک کنارے کھڑے درختوں سے جا کر ٹکرا گئی اور پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں کچھ درخت ٹوٹ کر بس کے اوپر بھی گر گئے۔
Published: undefined
حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ پلولا کے نوجوانوں نے حوصلہ اور ہمت دکھاتے ہوئے درختوں کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا۔ لیکن اس میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے بس کو بھی کاٹنا پڑا۔ جائے حادثہ پر پولس انتظامیہ کے افسران، ڈی ایم، ایس پی، سابق وزیر، موجودہ پی اے سی کے چئیر مین محبوب علی،ممبر قانون ساز کونسل پرویز علی ،ممبر اسمبلی راجیو ترارا سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined