اتر پردیش کے اناؤ ضلع میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے والد کے قتل کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا تھا کہ وہاں ایک اور خاتون کی لاش جلی ہوئی حالت میں برآمد ہونے کی وجہ سے ہنگامہ ہو گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عصمت دری کے بعد خاتون کا قتل کر کے لاش کو جلا دیا گیا ہے۔ پولس اس معاملہ کی تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔
Published: undefined
معاملہ اناؤ ضلع کے اووہا تھانے علاقہ کا ہے۔آج یعنی جمعرات کی صبح پولس کو اطلاع ملی کہ بھلا فارم روڈ کے جنگلی کھیڑا کے نزدیک جنگل میں جلی ہوئی حالت میں ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ فوری طور پر پولس موقع واردات پر پہنچی اور اس نے پایا کہ خاتون کی لاش کو جلانے کے بعد وہاں پھینک دیا گیا ہے۔
Published: undefined
جیسے ہی اس معاملہ کی معلومات ضلع کے اعلیٰ پولس افسران تک پہنچی وہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولس نے لاش کو اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا ہے۔ موقع پر سی او سمیت دیگر افسران موجود ہیں ۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہےکہ عصمت دری کرنے کے بعد خاتون کوجلاکر قتل کیا گیا ہے یا پھر لاش کو جلا یا گیا ہے اس بات کا پتہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی چلے گا۔ خاتون کی شناخت نہیں ہو پائی جو کہ پولس کے لئے ایک چیلنج ثابت ہو رہا ۔ فی الحال پولس پورے علاقے میں سراغ جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز