خبریں

بی جے کے ’اپواس‘ سے ’ناپاک‘ امبیڈکر پارک کا ’شدھی کرن‘!

ہر طبقے کا افراد بی جے پی کے فریب اور جھوٹ کے پروپیگنڈے سے پریشان ہے اور جلد ہی موجودہ حکومت سے آزادی حاصل کر لینا چاہتا ہے۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز سینئر بی ایس پی لیڈر سابق ممبر اسمبلی حاجی ضمیر اللہ بی ایس پی کارکنان کے ہمراہ امبیڈ کر پارک کو پوتر (پاک) کرتے ہوئے۔

علی گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی ملک کے معصوم عوام کو گمراہ کر ’اپواس‘ جیسے مذہبی مدوں کو سامنے رکھ کراپنے ترقی کے وعدے سے بھٹکانے کا کام کر رہی ہے۔ سینئر بی ایس پی لیڈر سابق ممبر اسمبلی حاجی ضمیر اللہ نے بی ایس پی کارکنان کے ہمراہ اس امبیڈ کر پارک کو پوتر (پاک) پانی سے دھو کر پورے پارک کو پاک کیا جس میں بی جے پی کارکنان نے ’اپواس ‘ پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ امبیڈکر پارک میں میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے ضمیر اللہ نے کہا کہ مرکز ی اور صوبائی حکومتوں کی کار کردگی سے عوام کو کوئی راحت نہیں ہے اورصوبہ اتر پردیش کے حکمران عصمت دری کرنے والوں کو گرفتار کرانے کے بجائے ’اپواس‘ رکھ کر ڈرامہ رچنے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جموں میں معصوم بچی اور اتر پردیش کے اناؤ میں عصمت دری کا شکار ہوئیں مظلومین کو انصاف دلانے اور قاتل اور مجرموں کو گرفتار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ڈارامہ بند کر کےعوامی ترقی کے لئے سرگرم ہواورترقی کے اقدامات اٹھائے تاکہ عوام کو روزگار اور تحفط حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طبقے کا افراد بی جے پی کے فریب اور جھوٹ کے پروپیگنڈے سے پریشان ہیں اور جلد ہی اس حکومت سے آزادی حاصل کر لینا چاہتے ہیں۔

بی جے پی کے ’اپواس ‘پروگرام منعقد ہونے کے بعد اس پارک کو’ اشدھ‘ ہونے کے سبب اس کے’ شدھی کرن‘ کے لئے بی ایس پی کارکنان اور بودھ مذہب کے رہنماؤں کے ساتھ یہاں آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر نے دلت اور اقلیتی طبقہ کے لئے آئین میں جو قانون سازی کی تھی کیا بی جے پی اسی قانون کی خلاف ورزی کر کے دلتو ں اور اقلیتوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کا کام نہیں کر رہی ہے۔ ساتھ ہی آزادی کے بعد اقلیتوں و دلتوں پر اس حکومت میں جس قدر ظلم زیادتیاں ہورہی ہیں اتنی کسی بھی دور حکومت میں نہیں ہوئیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔

Published: 14 Apr 2018, 12:41 PM IST

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں ہر شخص خوف و حراس میں زندگی گزارنے کو مجبور ہے۔اس موقع پر انہوں نے امبیڈکر پارک کے تمام حصوں کو پانی سے دھونے کے علاوہ امبیڈکر کے مجسمہ کو بھی صاف پانی سے غسل دیا ۔ اس موقع پر بودھ مذہب کے رہنمائوں نے مذہبی منتربلند آواز سے پڑھ کر پارک کے شدھ ہونے کا اعلان کیا وہیں بی ایس پی کارکنان نے پورے پارک میں پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے جھاڑو لگائی۔

صوبائی کانگریس کمیٹی کی جانب سے بابا صاحب کو خراج عقیدت

دوسری جانب صوبائی کانگریس کمیٹی کے ممبر گورانگ دیو چوہان کی قیادت میں بھی امبیڈکر پارک میں جاکر دودھ اور گنگا جل کا چھڑکاؤ کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے کئے گئے وعدوں پر ناکام رہی ہے اور عوام ان کے تمام منصوبوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی صرف گائے،گوبر،مندر ،مسجد اور اپواس جیسے ذاتی مسئلوں میں عوام کو الجھائے رکھ کر ووٹ بینک کی سیاست کر رہی ہے جبکہ عام فرد کو اس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی گھٹیا چالوں کو اچھی طرح سمجھیں اور ان سے ترقی اور روزگار کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے ابھی تک گذشتہ چار سےصرف غیر متعلق مدوں کو ہی مدا بنانے کا کام کرتی رہی ہے ، بی جے پی کے اس مقصد کو اب عوام قطعی چلنے نہیں دے گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے ڈاکٹر امبیڈکر زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے ا ن کے نقشے قدم پر چلنے کا عہد لیا۔

Published: 14 Apr 2018, 12:41 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Apr 2018, 12:41 PM IST