ساجد جاوید اس وقت برطانیہ کے وزیر داخلہ ہیں اور وزارت عظمی کے عہدے کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والے بریگزٹ منصوبے پر عمل یقینی بنائیں گے۔
Published: undefined
یورپی پارلیمانی انتخابات میں کنزرویٹیو جماعت کی ناقص کارکردگی کا تذکرہ کرتے ہوئے جاوید نے جماعت کی قیادت کرتے ہوئے اپنے ووٹروں کا اعتماد بحال کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ساجد جاوید کا کہنا تھا، ’’گزشتہ شب کے نتائج نے واضح کر دیا ہے کہ ہمیں بہرصورت بریگزٹ پر عمل یقینی بنانا ہو گا تاکہ عوام کا ہماری جمہوریت پر اعتماد بحال ہو سکے۔‘‘
Published: undefined
ساجد جاوید کے والد پاکستان سے برطانیہ آئے تھے اور وہ برطانیہ میں ایک بس ڈرائیور تھے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں جاوید نے برطانیہ میں مقیم مختلف برادریوں میں ہم آہنگی اور روابط بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ تاہم پاکستان نژاد برطانوی سیاست دان نے ملکی وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل دیگر امیدواروں کی طرح یہ کہنے سے گریز کیا کہ یورپی یونین سے برطانوی انخلا کسی معاہدے یا معاہدے کے بغیر بھی یقینی بنایا جائے گا۔
Published: undefined
یورپی پارلیمانی انتخابات میں بریگزٹ کے حامیوں اور عوامیت پسندوں کی جماعت ’بریگزٹ پارٹی‘ کی اچھی کارکردگی کے بعد کنزرویٹیو پارٹی نے بھی اپنے دائیں بازو کے نظریات میں شدت اختیار کر لی ہے۔ نائجل فراج کی قیادت میں عوامیت پسندوں کی جانب جھکاؤ سے ظاہر ہوتا ہے کہ قدامت پسند ووٹر ٹوری پارٹی کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔
Published: undefined
انچاس سالہ ساجد جاوید وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شامل واحد ایسے امیدوار ہیں جنہوں نے اس کا اعلان کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined