ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی کے سابق اسپیکر اور این سی پی لیڈر دلیپ ولسے پاٹل مہاراشٹر اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے لیے پروٹرم اسپیکر ہوں گے اور وہ اسمبلی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے ، ادھوٹھاکرے کو3دسمبرتک اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔
مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے )میں شامل شیوسینا ،این سی پی اورکانگریس اتحادکے کل ہی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا امکان ہے۔ایم وی اے کا دعوی ٰ ہے کہ 170اراکین کی حمایت اسے حاصل ہے اور یہ ایوان میں ثابت ہوجائے گا۔گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے 26نومبر کو کالی داس کولمبکر کو پروٹرم اسپیکر کا حلف دلایا تھا تاکہ وہ نومنتخب 287اراکین کو حلف دلائیں ۔جوکہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت مکمل ہوا تھا۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
نئی دہلی: سپریم کورٹ 2008 مالیگاؤں بم دھماکے کی ملزم پرگیہ ٹھاکر کی ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق درخواست پر دو ہفتے بعد سماعت کرے گا۔ جسٹس اے ایم كھانولكر کی صدارت والی بنچ نے ضمانت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔
مالیگاؤں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کے والد حاجی نثار احمد بلال نے پرگیہ کی ضمانت کے خلاف بامبے ہائی کورٹ کے ضمانت دینے اور مکوکا التزام ہٹانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
واضح رہے کہ 25 اپریل 2017 کو 2008 کے مالیگاؤں دھماکہ معاملے میںسادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے سادھوی پرگیہ پر لگائی گئی مکوکا کی دفعات کو بھی ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد مکوکا کے تحت یکجا کئے گئے ثبوت بھی کیس سے نکال دیے گئے۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک ڈاکٹر کے قتل اور اجتماعی عصمت دری معاملے میں ریاستی حکومت کے ایک وزیر نے تبصرہ کیا ہے، تلنگانہ ریاست کے وزیر داخلہ محمود علی نے اس معاملے پر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’وہ ایک ڈاکٹر تھی، وہ پڑھی لکھی تھی، اس نے پہلے اپنی بہن کو کیوں فون کیا؟ اس کو 100 نمبر پر پہلے فون کرنا چاہیے تھا‘۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
ممبئی: مہاراشٹر کےنئے وزیراعلی ادھوٹھاکرے نے جمعہ کو باقاعدہ طورپر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ ٹھاکرے کی قیادت میں جمعرات کو شیوسینا ،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی )اور کانگریس کے اتحاد والی ’مہا وکاس اگھاڑی ‘نے اقتدارسنبھال لیاہے۔
نئے وزیراعلی نے وزارت پہنچ کر وہاں لگی چھترپتی شیواجی مہاراج کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے ۔ اس سے قبل ٹھاکرے جنوبی ممبئی میں ہوتاتما چوک پر رکے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد ٹھاکرے سیکرٹریٹ پہنچے اور چھٹی منزل پر اپنے دفتر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھے۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے شیوسینا ۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے انتخابات کے بعد اتحاد کو چیلنج کرنے والی عرضی جمعہ کو خارج کردی جسٹس این وی رمن کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے پرمود جوشی کی عرضی یہ کہتے ہوئے خارج کر دی کہ عدالت کو انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد اتحاد سے کیا لینا دینا!
بنچ میں شامل جسٹس اشوک بھوشن نے پوچھا کہ عدالت کو انتخابات سے قبل اور انتخابات کے بعد اتحاد میں کیوں مداخلت کرنی چاہئے جسٹس رمن نے کہاکہ مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے بعد اس عرضی کاکوئی مطلب نہیں رہ گیا کہ مہا وکاس اگھاڑی کو حکومت تشکیل دینے سےروکاجائے جسٹس رمن نے کہاکہ جمہوریت میں عدالت کسی سیاسی پارٹی کو اتحاد کرنے سے نہیں روک سکتی ۔انھوں نے پوچھا کہ کیا عدالت کسی پارٹی کو اقتدار میں آنے کےبعد اپنے منشور کونافذ کرنےکےلیے حکم دے سکتی ہے ؟
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
اے آئی ایم آئی ایم کے پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں سوال پوچھا، اسپیکر صاحب آپ کے ذریعے حکومت سے یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ناتھو رام گوڈسے محب وطن تھا یا قاتل تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممبر پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکر کو یہ واضح طور پر کہنا چاہیے کہ گوڈسے ’دیش بھکت‘ نہیں تھا، بلکہ وہ دہشت گرد اور مہاتما گاندھی کا قاتل تھا۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
بی جے پی رہنما پرگیہ ٹھاکر نے گوڈسے کو ’محب وطن‘ بتانے والے بیان کے لئے لوک سبھا میں معافی مانگی ہے، پرگیہ نے کہا کہ میرے بیان سے اگر کسی قسم کی کوئی چوٹ پہنچی ہو تو میں معذرت چاہتی ہوں، لیکن میں یہ بھی کہنا چاہتی ہوں کہ پارلیمنٹ میں میرے بیان کو توڑ مروڑ كر پیش کیا گیا، جوکہ قابل مذمت ہے۔ مہاتما گاندھی کی طرف سے ملک میں کیے گئے کام کا میں احترام کرتی ہوں۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
شیو سینا رہنما سنجے راوت نے کہا ہے کہ مہاراشٹر کے بعد اب گوا کی باری ہے، اس کے بعد پھر ہم دیگر ریاستوں میں جائیں گے، ہم اس ملک میں ایک غیر بی جے پی سیاسی محاذ بنانا چاہتے ہیں۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا ہے کہ گوا فارورڈ پارٹی کے صدر اور گوا کے سابق نائب وزیر اعلی وجے سردیسائی اپنے 3 ممبران اسمبلی کے ساتھ شیوسینا کے ساتھ جمع کرنے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک نیا سیاسی محاذ گوا میں بننے کو تیار ہے، ٹھیک ویسے ہی جیسے مہاراشٹر میں ہوا ہے، سنجے راوت کا دعوی ہے کہ گوا میں بھی جلد چمکتار نظر آئے گا۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
دوحہ: سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ اور میڈیا کوریج کے پیش نظر تین زیر حراست صحافیوں کو رہا کیا۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیم اے ایل کیو ایس ٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ اے ایل کیو ایس ٹی نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’سعودی عرب میں حال میں ہوئی گرفتاریوں کی میڈیا کوریج اور بین الاقوامی دباؤ کے پیش نظر، انتظامیہ نے مصنف بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان کورہا کر دیا ہے۔ انہیں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہیے‘‘۔
اے ایل کیو ایس ٹی نے پیر کے روز بتایا کہ سعودی انتظامیہ نے 16 نومبر سے متعدد صحافیوں کو حراست میں لیا ہوا ہے۔ حراست میں لئے گئے مصنفین بدر الرشید اور سلیمان السائخان النصیر اور بلاگر فواد الفرحان شامل ہیں۔ اے ایل کیو ایس ٹی کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں حالیہ دنوں میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے کام کرنے والے کارکنوں پر لگام لگانے کا کام کیا جا رہا ہے۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
اوٹاوا: کناڈا کے اونتاریو میں چھوٹا ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس میں دو بچوں سمیت سات افراد کی موت ہوگئی۔ امریکہ سے رجسٹرڈ اس طیارے نے ٹورنٹو بٹنویلے میونسیپل ہوائی اڈے سے کنگسٹن کے لئے پرواز بھری تھی لیکن اس کے تھوڑی دیر بعد ہی پولس کو طیارے کا ملبا بیریڈز ڈرائیور سے دو کلومیٹر دور شمالی کرف فورڈ روڈ پر ملا۔ رپورٹ کے مطابق اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Nov 2019, 10:18 AM IST