سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے کیٹرینہ کیف، پریا پرکاش وریئراور شری دیوی کی بڑی بیٹی جانوی کپور کی کوششوں پر پانی پھیرتے ہوئے ایک ایسی فلم سائن کر لی ہے جس پر کافی دنوں سے کشمکش کی حالت بنی ہوئی تھی۔ بات ہو رہی ہے فلم ’سمبا‘ کی۔
Published: undefined
روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے لیے سب سے پہلے کیٹرینہ کیف کا نام سامنے آیا تھا لیکن اس کے بعد اپنی آنکھوں سے کروڑوں ہندوستانیوں کا دل جیت لینے والی پریا پرکاش وریئر کے نام پر غور کیے جانے کی بات سامنے آئی لیکن پھر شری دیوی کی بڑی بیٹی جانوی کپور میڈیا سے یہ کہتی ہوئی دیکھی گئیں کہ رنویر سنگھ کی اس فلم میں انھیں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ بہت خوش ہیں۔ لیکن جانوی کے لیے یہ ایک زبردست دھچکا ہی کہا جائے گا کہ گزشتہ دنوں ہیروئن کے نام کا جب اعلان کیا گیا تو سارہ علی خان نے بازی مار لی تھی۔ بالی ووڈ ذرائع کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پہلے جانوی کپور کا ہی نام فائنل ہوا تھا لیکن اناؤنسمنٹ سے پہلے چاروں طرف ڈھنڈورا پیٹنے کا خمیازہ انھیں بھگتنا پڑا۔ گویا کہ یہ جانوی کپور کے لیے ایک سبق ہے... بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم جمانا ہے تو باتوں کو راز میں رکھنا سیکھنا ہوگا، ورنہ آج آپ کی فلم سارہ علی خان کو دی گئی ہے، پتہ نہیں کل کون کون سی ہیروئنیں آپ کی فلموں پر قابض ہو جائیں گی۔
Published: undefined
——————————————————
Published: undefined
اس سال 21 دسمبر کو منموہن سنگھ فلمی پردے پر نمودار ہونے والے ہیں اور اس کے لیے تیاریاں زور و شور سے شروع ہو چکی ہیں۔ کیا آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ منموہن سنگھ اداکاری کرنے والے ہیں... نہیں نہیں، دراصل یہاں ان کی زندگی پر مبنی فلم ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ کی بات چل رہی ہے۔ اس کا فرسٹ لُک 5 اپریل کو انوپم کھیر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا۔ اس پوسٹر میں انوپم کھیر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے کردار میں یعنی نیلی پگڑی اور سفید کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
Published: undefined
اپنی بہترین اداکاری کے ذریعہ کرداروں میں جان پھونکنے کی صلاحیت رکھنے والے انوپم اس کردار کو اپنے لیے چیلنجنگ قرار دے رہے ہیں اور بہت پرجوش بھی ہیں۔ سنجے بارو کی کتاب ’دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘ پر مبنی اس فلم کی ہدایت کاری وجے رتناکر گٹّے کر رہے ہیں اور یقیناً شائقین کو اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہوگا کیونکہ خاموش طبیعت کے مالک منموہن سنگھ کی زندگی کے بارے میں جاننا انتہائی دلچسپ ہوگا۔
Published: undefined
——————————————————
Published: undefined
اپنی اداکاری کے لیے ملک و بیرون ملک میں تعریف حاصل کر چکے عرفان خان کی ایک فلم ان دنوں چین میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ بات ان کی نئی فلم ’بلیک میل‘ کی ہو رہی ہے تو آپ غلط ہیں، ہم تو ان کی پرانی فلم ’ہندی میڈیم‘ کی بات کر رہے ہیں جو ہندوستان میں 19 مئی 2017 کو ریلیز ہوئی تھی اور یہ فلم اپنے سبجیکٹ و عرفان کی اداکاری کے لیے خوب پسند کی گئی تھی۔
Published: undefined
ہندوستان میں ہٹ ہوئی یہ فلم دو دن پہلے چین میں ریلیز ہوئی اور محض دو دنوں میں 63 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ پہلے دن اس نے 33.6 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا جب کہ دوسرے دن 62.50 لاکھ ڈالر کی کمائی ہوئی۔ اس طرح دیکھا جائے تو ’ہندی میڈیم‘ نے چین میں پہلے دن کی کمائی کے معاملے میں سلمان خان کی ’بجرنگی بھائی جان‘ (14.61 کروڑ روپے) اور عامر خان کی ’دنگل‘ (12.99 کروڑ روپے) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ ’ہندی میڈیم‘ آئندہ دنوں میں اور کیا دھمال مچانےنے والی ہے۔
Published: undefined
——————————————————
Published: undefined
تیار ہو جائیے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کو ایک نئے انداز میں دیکھنے کے لیے۔ ایکتا کپور نے کرن جوہر کی اس بلاک بسٹر فلم سے متعلق ایک نیا تجربہ کرنے کا من بنا لیا ہے۔ اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایکتا نے اس فلم کا ریمیک بنانے کا فیصلہ لیا ہوگا تو آپ بالکل غلط ہیں۔ انھوں نے تو اس کا ٹی وی وَرژن بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ جی ہاں... ’کے3جی‘ کے نام سے مشہور اس فلم کا ٹی وی وَرژن بنانے کی بات چل رہی ہے اور ایکتا نے سونی ٹی وی کو اس بارے میں بتایا بھی ہے۔
یقیناً اس خبر سے ایکتا کپور کے چاہنے والے اور ٹی وی سیریل کے دیوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہوگی اور وہ دعا کر رہے ہوں گے کہ ایکتا اور سونی ٹی وی کے درمیان بات بن جائے تاکہ 2001 میں بنی تقریباً ساڑھے تین گھنٹے کی بے مثال فیملی فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کو چھوٹے پردے پر کئی ایپیسوڈ میں دیکھا جا سکے۔ لیکن دیکھنے والی بات تو یہ بھی ہے کہ امیتابھ بچن، جیہ بچن، شاہ رخ خان، کاجول، رتک روشن اور قرینہ کپور جیسے اداکاروں کی جگہ ٹی وی وَرژن والے ’کے 3 جی‘ میں کس کو ملے گی۔ خیر... اس وقت کچھ بھی امکان ظاہر کرنا بے کار ہے، بہتر یہی ہے کہ ایکتا اور سونی ٹی وی کا معاہدہ ہو جانے کی دعا کی جائے اور پھر کاسٹنگ کا اعلان ہونے کا انتظار کیا جائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز