کابل: کابل میں ہوئے دھماکہ سے کافی دکھی افغانستان کے اسپنر راشد خان نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’افغانوں کو مارنا بند کریں۔‘‘ سرکردہ کرکٹ کھلاڑی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’کابل میں پھر سے خون بہہ رہا ہے، برائے مہربانی افغانوں کو مارنا بند کریں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل راشد خان نے دنیا کے لیڈروں کو ایک ساتھ آنے اور اپنے ملک میں حالات کو معمول پر لانے کی اپیل کرتے ہوئے پوسٹ کیا تھا اور لکھا تھا کہ’’پیارے عالمی رہنماؤں، میرا ملک افراتفری کا شکار ہے، بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں بے قصور افراد مارے جا رہے ہیں، گھروں اور املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے، ہمیں ایسے میں بیچ میں نہ چھوڑیں۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ افغانستان کے کابل ایئرپورٹ کے باہر ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 103 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، اور طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کے بھی 28 اراکین مارے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined