خبریں

فلم ’ستیہ میو جیتے‘ کے ٹریلر میں مُحَرم کے مناظر دکھانے پر تنازعہ

جان ابراہم کی اداکاری والی فلم ’ستیہ میو جیتے‘ کا ٹریلر 28 جون کو جاری کیا گیا ہے۔ اس میں جان ابراہم کو زنجیروں کا ماتم کرتے دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بالی ووڈ اداکار جان ابراہم کی فلم ’ستیہ میو جیتے‘ کا ٹریلر 28 جون کو جاری کیا گیا ہے ۔ جاری ہونے کے ساتھ ہی ٹریلر خوب وائرل ہو رہاہے لیکن اب اس پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

حیدرآباد کے ایک بی جے پی رہنما نے اس کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بی جے پی مائنارٹی سیل کے شہر سکریٹری سید علی جعفری کے مطابق فلم کا ٹریلر مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والا ہے۔

Published: undefined

اس معاملہ سے وابستہ ایک وکیل کا کہنا ہے کہ ٹریلر میں عزادری محرم کی غلط طریقہ سے منظر کشی کی گئی ہے۔ جب کہ فلم کے تخلیق کار اس سین کے بغیر بھی فلم کو بہتر طریقہ سے دکھا سکتے تھے جبکہ فلم کا عزادری محرم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، اس سے ایک طبقہ کے جذبات مجروح ہو رہے ہیں۔ جعفری نے حیدرآباد میں اس فلم کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے اور کہا ہے کہ اس فلم ٹریلر سے نہ صرف انہیں بلکہ پرے شیعہ طبقہ کو سخت اعتراض ہے۔ جعفری کا مطالبہ ہے کہ فلم سے عزادری محرم کے مناظر ہٹا دیئے جائیں۔

Published: undefined

ٹریلر کے مطابق ’ستیہ میو جیتے‘ کی کہانی بدعنوانی مٹانے والے ایک پولس افسر کی زندگی پر مبنی ہے۔ جو بدعنوان افسروں کو قتل کرنا شروع کر دیتا ہے ا ور شہر میں ایک دہشت کا ماحول بن جاتا ہے۔ فلم میں منوج باجپئی اور جان ابراہم کا اہم کردار ہے۔

منوج باجپئی فلم میں ایک پولس افسرکے کردار امیں ہیں۔ لاپ ملن جاویری اور نیکھل اڈوانی کے پروڈکشن میں بنی فلم میں آئشہ شرما اہم اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔ فلم 15 اگست کو سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی۔ اسی دن اکشے کمار کی فلم ’گولڈ ‘ بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined