خبریں

بہار انتخابات: دوسرے مرحلہ میں تقریباً 54 فیصد ووٹنگ، نہیں نظر آیا کورونا کا خوف

قومی آواز گرافکس
قومی آواز گرافکس 

دوسرے مرحلہ میں ہوئی تقریباً 54 فیصد ووٹنگ

الیکشن کمیشن کے مطابق بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج ہوئی دوسرے مرحلے کی پولنگ میں 53.51 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ صبح میں کچھ پولنگ مراکز پر ای وی ایم مشین خراب ہونے کی اطلاع ملی تھی جسے فوری طور پر ٹھیک کر کے یا بدل کر ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

شام 5 بجے تک تقریباً 52 فیصد ووٹنگ، پولنگ بوتھ پر اب بھی لوگوں کی بھیڑ

کورونا وبا کے باوجود دوسرے مرحلہ میں بھی لوگ بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے نظر آئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شام 5 بجے تک تقریباً 52 فیصد لوگوں نے ووٹنگ کی اور کئی پولنگ مراکز پر اب بھی لوگوں کی لمبی قطار لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

گنڈک ندی پر پل نہ بننے سے ناراض چیریا گاؤں کے لوگوں نے ووٹنگ کا کیا بائیکاٹ

بہار میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ جاری ہے اور 3 بجے تک تقریباً 45 فیصد پولنگ ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، لیکن کچھ مقامات پر عوام کے ذریعہ ووٹنگ کے بائیکاٹ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ بیگوسرائے کے بچھوارہ اسمبلی حلقہ میں بھگوان پور ڈویژن کے چیریا گاؤں کے لوگ بھی ووٹنگ کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ تین بجے تک یہاں ایک بھی ووٹ نہیں پڑا۔ خبروں کے مطابق چیریا گاؤں کے لوگ گنڈک ندی پر پل نہیں بننے سے ناراض ہیں اور اسی لیے ووٹنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

کئی مقامات پر ای وی ایم میں کی شکایت کر رہے لکئی مقامات پر ای وی ایم میں کی شکایت کر رہے لوگ

بتایا جا رہا ہے کہ لوہیا نگر بوتھ نمبر 224 میوزیم پر، سمستی پور کے اجیار پور بوتھ نمبر 237 ماڈل پولنگ مرکز پر ای وی ایم خراب ہو گئی ہے۔ ای وی ایم کی تکنیکی خرابی کے سبب کافی دیر سے ووٹنگ شروع ہوئی تھی۔ کئی مقامات سے اب بھی ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں جہاں پولنگ بوتھ پر لوگوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے۔ بیگوسرائے ایم آر جے ڈی کالج واقع بوتھ نمبر 289 پر بھی ای وی ایم خراب ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

گرکھا مبارک پور بوتھ نمبر 248 پر زبردست ہنگامہ، فرنیچر-کرسی توڑے گئے

سارن ضلع کے گرکھا اسمبلی حلقہ واقع گرکھا مبارک پور بوتھ نمبر 248 پر لوگوں نے پولنگ کے دوران خوب ہنگامہ کیا۔ پورے ایک گھنٹے تک بوتھ پر جنگ جیسا ماحول بنا رہا۔ پولنگ اہلکاروں کے ساتھ بھی لوگوں نے دھکّا-مکّی کی۔ لوگ فرنیچر-کرسی وغیرہ بھی اٹھا کر پھینک دیے۔ دراصل بوتھ پر کچھ سماج دشمن عناصر نے افواہ پھیلا دی کہ ای وی ایم میں ایک پارٹی کا بٹن دبانے پر پانچ ووٹ دوسری پارٹی کو چلی جا رہی ہے۔ اس کے بعد ووٹروں نے ای وی ایم بدلنے اور ووٹنگ بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ تقریباً دو گھنٹے تک یہ ہنگامہ جاری رہا، اور بڑی مشکل سے حالات کو قابو میں کر کے ووٹنگ کا عمل شروع کیا گیا۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

دوسرے مرحلہ میں 1 بجے تک تقریباً 33 فیصد پولنگ

بہار کے 17 اضلاع میں 94 اسمبلی سیٹوں پر جاری دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ میں لوگ پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ بہار الیکشن کمیشن کے مطابق دوپہر ایک بجے تک 32.82 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس میں سب سے زیادہ 41 فیصد ووٹنگ مظفر پور میں ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 94 میں سے 8 اسمبلی حلقے ایسے ہیں جہاں ووٹنگ کا وقت 4 بجے ختم ہو جائے گا۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف جوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

بہار میں دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک بی ایس ایف جوان کی موت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق جوان کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن پٹرولنگ ڈیوٹی میں تعینات گجرات کے داہود باشندہ کشوری لال بھائی کی لال گنج اسمبلی حلقہ واقع بھگوان پور میں ہارٹ اٹیک کی وجہ سے موت ہو گئی۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

سماولی اسمبلی حلقہ کے پاٹھک پورہ پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ

بہار اسمبلی انتخاب کے پیش نظر دوسرے مرحلے کی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان سماولی اسمبلی حلقہ میں گاؤں جتاور واقع پاٹھک پورہ میں پولنگ بوتھ کے باہر فائرنگ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ فائرنگ کی وجہ سے کچھ دیر تک ووٹنگ کا عمل متاثر ہوا، لیکن اب حالات پرسکون بتائے جا رہے ہیں اور ووٹنگ بھی شروع ہو چکی ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے علاقے میں کثیر تعداد میں پولس فورس کی تعیناتی کر دی گئی ہے۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

تیجسوی رابڑی کے بعدنتیش نے بھی ڈالا ووٹ، ووٹروں سے کی یہ اپیل

رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے ووٹ ڈالنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بھی پٹنہ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد نتیش نے جیت کا نشان دکھایا اور لوگوں نے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

ووٹ ڈالنے پہنچے رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو

آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو بہار انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی وٹنگ کے دوران اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے پہنچے، ان کی والدہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔ اس دوران رابڑی دیوی نے کہا کہ بہار بدلاؤ کی گنگا بہہ رہی ہے، بہار کو بدلاؤ چاہئے۔

اس موقع پر تیجسوی یادو نے لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار برے دور سے گزر رہا ہے، سیلاب، کورونا اور مزدوروں کی حالت سب کے سامنے عیاں ہے۔ موجودہ حکومت سے لوگ کافی ناراض ہیں۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

دوسرے مرحلہ میں کن لیڈران کا وقار داؤ پر ہے؟

اس مرحلہ کی ووٹنگ میں سڑک تعمیرات کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار نند کشور یادو، دیہی ترقیات کے وزیر اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) امیدوار شرون کمار، راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے اور سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو، ان کے بڑے بھائی اور وزیر صحت تیج پرتاپ یادو، وزیر رام سیوک سنگھ، مسٹر لالو یادو کے سمدھی چندریکا رائے، کالی پانڈے، نتن نوین، کانگریس لیڈر اور اداکار شتروگھن سنہا کے بیٹے لو سنہا، آرجے ڈی کے پرنسپل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر آلوک کمار مہتا، سابق رکن پارلیمنٹ لولی آنند، سابق رکن پارلیمنٹ راما سنگھ کی اہلیہ بینا سنگھ،شیوہر سے مسلسل دو مرتبہ رکن اسمبلی محمد شرف الدین کی عزت داؤ پر لگی ہے۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

قومی آواز گرافکس

کئی علاقوں سے ای وی ایم خراب ہونے کی خبر

بہار اسمبلی کےدوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ جاری ہے لیکن ووٹنگ کےبیچ یہ خبر آ رہی ہے کہ کئی علاقوں میں ای وی ایم خراب ہیں ۔ لوہیہ نگر بوتھ نمبر 224 ، سمستی پور کے بوتھ نمبر 237 پر ای وی ایم خراب ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

سشیل مودی نے اپنا ووٹ ڈالا

بہار کے دوسرے مرحلہ کےانتخابات میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی نے صبح صبح اپنا ووت ڈال دیا۔ سشیل مودی نے زیادہ سے زیادہ لوگوں سےووٹ ڈالنے کی اپیل ۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ شروع

بہار اسمبلی انتخابات کےدوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔اس سے پہلے 17 اضلاع میں 94 سیٹوں کے لئے آج ہونے والی ووٹنگ کے لئے انتخابی افسران سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

بہار کی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے مابین ووٹنگ کی جا رہے ہے۔ ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہے، تاہم انتظامی وجوہات کی بنا پر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ، مظفر پور ضلع کے مینا پور، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Nov 2020, 6:56 AM IST