خبریں

ہندوستان بند LIVE: ملک کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے، 9 لوگوں کی موت 

بند کے پیش نظر کئی ریاستوں نے سخت حفاطتی انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب میں احتیاط کے طور پر اسکول کالج بند کر دئے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں: اشوک گہلوت

میں دلتوں کے ساتھ ہوں: ممتا بنرجی

کانگریس لیڈر رنديپ سرجےوالا نے مرکزی حکومت پراٹھائے سوال

ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو لے کر کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی مخالفت کے بعد بھی حکومت نے صورت حال کا نوٹس کیوں نہیں لیا؟

کیا حکومت چاہتی تو قانون میں ترمیم نہیں لا سکتی تھی؟

وجہ صاف ہے-

پہلے ملک کو ہندو-مسلمان میں تقسیم کیا،اب دلت-غیر دلت میں بانٹنے کی سازش۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

راجستھان: بھارت بند کے دوران الور میں پرتشدد مظاہرے میں ایک شخص کی موت

ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو کمزور کرنے کے خلاف آر ایس ایس

دہلی: کناٹ پلیس میں ایس سی-ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف مظاہرہ

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے تمام سیاسی جماعتوں سے امن کی اپیل

بھارت بند پر وزارت داخلہ کی نظر، ریاستوں کو ملیں گے اضافی سیکورٹی فورس

جھارکھنڈ: رانچی میں 763 اور مشرقی سنگھ بھوم میں 850 لوگ حراست میں لئے گئے

اتر پردیش: بھارت بند کے دوران ہوئے تشدد میں 1 ہلاک اور 38 افراد زخمی

اتر پردیش کے ڈی آئی جی (قانون) نے بتایا کہ بھارت بند کے دوران ریاست میں ہوئے تشدد میں 1 شخص کی موت جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور 35 لوگوں کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 448 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

جودھپور میں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوئے دلت مظاہرین

تصویر سوشل میڈیا

مدھیہ پردیش میں بھارت بند کے دوران پر تشدد احتجاج میں 4 افراد ہلاک

پولس کے مطابق، مدھیہ پردیش میں بھارت بند کے دوران ہوئے تشدد میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ پرتشدد مظاہرے میں لوگوں کے ساتھ کئی پولس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

بھارت بند کو اروند کیجریوال کی حمایت

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’عام آدمی پارٹی ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے سے پیدا ہوئی صورتحال کے مد نظر دلت سماج کی تحریک کے ساتھ ہے۔ مرکزی حکومت سپریم کورٹ میں ملک کے جانے مانے سینئر وکلاء کو پیش کرے تاکہ ایکٹ کی ضرورت اور اس کے اصل جذبات کو ملحوظ خاطر رکھے‘‘

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مرکزی حکومت کی وجہ سے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کمزور ہوا: غلام نبی آزاد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی وجہ سے ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کمزور ہوا اور ملک میں ایسے حالت بنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ آزاد نے کہا کہ مرکزی حکومت ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو کمزور ہونے سے روکنے کے لئے مناسب طریقے سے پیروی نہیں کی۔ آزاد نے کہا کہ اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مرکزی حکومت کو دلتوں اور پسماندہ طبقے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

کانگریس پارٹی دلتوں کے ساتھ: غلام نبی آزاد

ایس سی-ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلیاں اور بھارت بند کو لے کر کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور ملک ارجن کھڑگے نے میڈیا کو خطاب کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے آزادی سے پہلے اور آزادی کے بعد ہمیشہ دلتوں اور كمزوروں کی لڑائی لڑی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

میرٹھ میں بی ایس پی کے سابق ممبر اسمبلی یوگیش ورما کو حراست میں لیا گیا

میرٹھ کی ایس ایس پی منجل سینی نے کہا کہ بھارت بند کے دوران تشدد پھیلانے کے الزام میں بی ایس پی کے سابق ممبر اسمبلی یوگیش ورما کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگیش ورما اس تشدد کے اہم سازشی ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

200 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیا: منجل سینی، ایس ایس پی، میرٹھ

بی ایس پی سربراہ مایا وتی کی پریس کانفرنس

ہندوستان بند کے پیش نظر مایاوتی نے پریس کانفرنس کیا جس میں انھوں نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد پھیلانے والے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ تشدد کے واقعات مں ان کی پارٹی کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور انھیں صرف قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

پٹنہ: آر جے ڈی لیڈرتیجسوی یادو نے مظاہرہ میں حصہ لیا

بھارت بند کے دوران پٹنہ میں آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ مظاہرے میں حصہ لیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’بھارت بند کے دوران راشٹریہ جنتا دل کے تمام ممبران اسمبلی کے ساتھ بہار اسمبلی سے ڈاك بنگلا دوراہے تک پیدل مارچ کر بھارت بند کی حمایت کی۔ دلت، قبائلی اور پسماندہ طبقات کی یکجہتی کی وجہ سے بند کامیاب رہا، تمام انقلابی ساتھیوں کا شکریہ‘‘

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

دہلی-غازی آباد روڈ پر ایمس کے ڈاکٹرس اور نرسوں سے بھری بس پر مظاہرین نے کیا پتھراؤ۔

ایمس کی بس

بھارت بند کے دوران مظاہرین پر ڈنڈے برساتی پولس

تصویر سوشل میڈیا

فريدآباد میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ میں توڑ پھوڑ، کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کار کے ٹوٹے ہوئے شیشے

مدھیہ پردیش میں پر تشدد واقعات میں 4 لوگوں کی موت

مدھیہ پردیش میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف دلتوں کی تحریک لگاتار تیز ہوتی جا رہی ہے اور ریاست میں جگہ جگہ پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں 4 لوگوں کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ یہ اموات ریاست کے مرینا اور گوالیار علاقے میں ہوئی ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

سپریم کورٹ کا جلد سماعت سے انکار

سپریم کورٹ نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے معاملے میں مرکز کی جانب سے دائر درخواست پر فوری طور پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو فوری طور پر دیکھے جانے کی ضرورت نہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

ہاپوڑ میں پرتشدد مظاہرے

بھارت بند: ہاپوڑ میں پرتشدد ہوئے مظاہرین، دکاندار کو ماری گولی، پولس بنی خاموش تماشائی

اعظم گڑھ میں روڈویز بسوں میں آگ زنی

اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں بند کے دوران مظاہرین نے روڈویز بسوں میں آگ زنی اور توڑ پھوڑ کی۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مظفرنگر میں مظاہرین نے کئی گاڑیوں میں لگائی آگ

یوپی کے مظفر نگر میں بھارت بند کے دوران مظاہرین نے کئی گاڑیوں میں آگ لگا دی اور املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی

’بھارت بند‘ کے دوران مدھیہ پردیش میں کئی مقامات پر تشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا ’’حکومت ہند کی طرف سے آج سپریم کورٹ میں ریویو پٹيشن دائر کر دی گئی ہے۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ براہ مہربانی امن و امان برقرار رکھیں۔ ہماری حکومت ایس سی/ایس ٹی کے حقوق کی حفاظت کے لئے پابند عہد ہے۔‘‘

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مدھیہ پردیش: گوالیار میں ہوئے پرتشدد مظاہرے میں 19 افراد زخمی

بھارت بند کے دوران مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ہوئے پرتشدد مظاہرے کے دوران 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں، ان میں دو لوگوں کی حالت نازک ہے۔ وہیں 3 اپریل کی صبح 6 بجے تک گوالیار میں انٹرنیٹ خدمات پر روک لگا دی گئی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

میرٹھ میں بند کے دوران آتش زنی

اتر پردیش کے میرٹھ میں بند کے دوران کئی مقامات پرپر تشدد مظاہے دیکھنے کو ملے۔ یہاں مظاہرین نے کئی گاڑیوں کو آگ کے حوالے کر دیا۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

اتر پردیش: مغل سرائے میں ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ کرتے لوگ

مظاہرین

’بھارت بند‘ راجستھان کے الور میں پرتشدد مظاہرے میں 3 نوجوان زخمی

راجستھان کے الور میں پرتشدد مظاہرے کے دوران پولس اور مظاہرین کے مابین تصادم۔ پولس فائرنگ 3نوجوان زخمی ہو گئے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

’بھارت بند‘ دہلی میں بند کو دیکھتے ہوئےسخت سیکورٹی

دہلی پولس کے ترجمان دپیندر پاٹھک نے کہا کہ ’بھارت بند‘ کو دیکھتے ہوئے شہر میں سخت سیکورٹی کر دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’بہت سی جگہوں پرپولس تعینات کی گئی ہے۔ سینئر افسران علاقوں میں تعینات ہیں۔ قانون کے نظام کو قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

بھارت بند: میرٹھ میں دلت تحریک بے قابو، مظاہرین نے پولس چوکی پھونکی

جلی ہوئیں گاڑیاں

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں بھی ایک شخص کی موت

مدھیہ پردیش کے مرینا میں ایک شخص کی گولی لگنے سے موت کے واقعہ کے بعد گوالیار سے بھی ایک شخص کی موت کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ یہ موت کس طرح ہوئی، اس کی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

خبر رساں ادارہ اے این آئی نے گوالیار میں پرتشدد مظاہرہ کے درمیان کا ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا ہے جس میں ایک شخص گولی چلاتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ حالات دھیرے دھیرے بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

دہلی میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ، کئی مظاہرین گرفتار

ہندوستان بند کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ راجدھانی دہلی میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ دہلی-این سی آر میں دہرہ دون ایکسپریس اور رانچی راجدھانی ایکسپریس وغیرہ کو روک دیا گیا ہے۔ سپت کرانتی ایکسپریس، اُتکل ایکسپریس، کانپور شتابدی ایکسپریس جیسی ٹرینیں میرٹھ، مودی نگر میں ٹھہر گئی ہیں۔ اس درمیان

دہلی کی سڑکوں پر بھی دلت طبقہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس کے سبب کناٹ پلیس میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دہلی پولس نے کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

سپریم کورٹ کی کچھ باتیں تکلیف دہ: جگنیش میوانی

گجرات کے دلت لیڈر جگنیش میوانی نے سپریم کورٹ کی کچھ باتوں کو تکلیف دہ اور افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بی جے پی کو یہ مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا ہے کہ اگر بی جے پی نے ایسا نہیں کیا تو 14 اپریل کو ہم انھیں امبیڈکر کے مجسمے کو ہاتھ نہیں لگانے دیں گے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن داخل کی

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی تبدیلی کی پرزور مخالفت کے بعد مرکزی حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔ این ڈی اے میں شریک پارٹیوں اور اپوزیشن کے بڑھتے دباؤ کے درمیان پیر کو مرکزی وزارت برائے قانون کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں ریویو پٹیشن داخل کی گئی۔

اس سے قبل راہل گاندھی نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف قدم اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے گزشتہ بدھ کو صدر جمہوریہ سے ملاقات کی تھی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ دلتوں اور قبائلیوں کے خلاف ملک بھر میں مظالم کے واقعات بڑھ گئے ہیں جب کہ ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کمزور ہوا ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مدھیہ پردیش کے مرینا میں بھی ایک شخص ہلاک

مدھیہ پردیش کے مرینا میں احتجاجی مظاہرہ کے دوران ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ تشدد بڑھ جانے کے بعد یہاں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہندوستان بند کے دوران مرینا میں پرتشدد واقعات بڑھ گئے ہیں اور احتجاجیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس کے بعد دہشت کا ماحول ہے۔ حالات بے قابو ہو گئے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

اتر پردیش کے فیروز آباد میں ایک کی موت

ریاست اتر پردیش کے فیروز آباد میں پرتشدد مظاہرہ کے دوران ایک شخص کی موت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ فیروز آباد کے نارکی میں مظاہرہ کے دوران پولس نے لاٹھی چارج کی جس میں زخمی ہوئے ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مدھیہ پردیش: مرینا میں پرتشدد مظاہرے، ہوائی فائرنگ

ہندوستان بند کے دوران مدھیہ پردیش کے مرینا میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں۔ یہاں لوگوں نے آگ زنی کی اور ریلوے ٹریک پر جام لگا دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مظاہرہ کے دوران احتجاجیوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ مظاہرین نے بس اسٹینڈ اور بیریر چوراہے پر پتھراؤ کرتے ہوئے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ مظاہرین پر قابو پانے کے لیے پولس کو طاقت کے استعمال کے ساتھ آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑنے پڑے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

پولس نے میرٹھ میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا

بند کے دوران اتر پردیش کے میرٹھ میں کئی مقامات پر تشدد آمیز مظاہرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ پولس نے مظاہرین کے خلاف سخت رخ اختیار کرتے ہوئے ان پر زبردست لاٹھی چارج کیا ہے جس میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

ایم پی: ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے خلاف مظاہرہ

ایم پی میں بھی ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے خلاف بند کے دوران تشدد، توڑ پھوڑ کے بعد روکی گئیں ٹرینیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مظاہرین

جمشید پور: بند حامیوں کا ہنگامہ، ٹرینوں میں توڑ پھوڑ اور آتش زنی۔

مظاہرین ہنگامہ کرتے ہوئے

کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا ٹوئٹ۔

بھارت بند کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی نے کیا ٹوئٹ۔ انہوں نے لکھا ’’دلتوں کو ہندوستانی سماج کے سب سے نچلے پائیدان پر رکھنا بی جے پی-آر ایس ایس کے ڈی این اے میں ہے۔ جو اس سوچ کو چیلنج دیتا ہے، وہ اسے تشدد سے دباتے ہیں۔ ہزاروں دلت بھائی-بہن آج سڑکوں پر اترکر اپنے حقوق کی حفاظت کا مودی حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم ان کو سلام کرتے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

جھارکھنڈ: بند کے دوران رانچی میں مظاہرین اور پولس کے مابین تصادم

مودی حکومت کا دلت مخالف چہرہ عوام کے سامنے آیا: سرجےوالا

سرجے والا

راجستھان: الور میں شتابدی ایکسپریس ٹرین روکی گئی

راجستھان کے الور میں مظاہرین نے شتابدی ایکسپریس ٹرین روک دی ہے، اس کے شیشوں اور انجن کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

كھیرتھل میں ایک ڈبل ڈیکر بس پر پتھر پھینکنے کی خبر ہے، وہیں مہوا میں غریب رتھ ٹرین روکی گئی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

بہار: دربھنگہ میں بند کا وسیع اثر

دربھنگہ میں بند کا اثر

میرٹھ: پرتشدد ہوا مظاہرہ، مظاہرین نے کئی گاڑیوں میں لگائی آگ۔

بھارت بند کے دوران یوپی کے میرٹھ سے پر تشدد مظاہرہ کی خبر آ رہی ہیں۔ مظاہرین نے یہاں کے كنكركھیڑا تھانے کی شوبھا پور پولس چوکی کو جلا دیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی ٹرینوں میں توڑ پھوڑ کے ساتھ آگ لگائے جانے کی بھی خبریں ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

تصویر سوشل میڈیا

دہلی میں طلبا نے پی ایم مودی کا پتلا جلانے کا کیا اعلان

بھارت بند کے سپورٹ میں کچھ طلبا نے پی ایم مودی کا پتلا جلانے کا اعلان کیا ہے۔ اربندو کالج، دہلی یونیورسٹی نارتھ کیمپس کی آرٹس فیکلٹی، ستيہ وتی کالج اور جامعہ یونیورسٹی میں اس طرح کا مظاہرہ ہو سکتا ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

دلت مظاہرین دہلی-ہری دوار ہائی وے پر

میرٹھ میں دلت مظاہرین دہلی-ہری دوار ہائی وے پر پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ ہے کہ بڑی تعداد میں مظاہرین ریلوے ٹریک پر بھی پہنچ گئے ہیں اور ٹرین روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مظاہرین’جے بھیم‘ کے نعرے لگا رہے ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مغربی اتر پردیش میں تشدد

مغربی اترپردیش میں پر تشدد مظاہرے، آگرا، سہارا نپور میں موٹر سائیکل اور بسیں نذر آتش

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

راجستھان: باڑ میر میں بند کے دوران دلت تنظیموں اور کرنی سینا کے درمیان جھڑپ

بھارت بند کے دوران راجستھان کے باڑ میر میں دلت تنظیموں اور کرنی سینا کے درمیان جھڑپ کی خبر آرہی ہیں۔ خبروں کے مطابق، مظاہرین پر قابو پانے کے لئے پولس نے لاٹھی چارج بھی کیا ہے، جس میں مظاہرین کو چوٹیں آئی ہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

راجستھان کے باڑمیرمیں دو گروہوں کے درمیان ہوئے تصادم میں مظاہرین نے کئی گاڑیاں نذر آتش کیں۔

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف خواتین بھی سڑکوں پر اتریں

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ملک بھر میں دلت خواتین بھی سڑکوں پر اتر رہی ہیں۔ راجستھان کے بھرت پور میں بھی خواتین نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے روڈ جام کیا۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

مظاہرین عراق میں ہلاک ہندوستانیوں کے باقیات لانے میں رکاوٹ نہ ڈالیں: امریندر سنگھ

ہندوستان بند کے درمیان عراق میں ہلاک 38 ہندوستان کے باقیات کو ہندوستان لایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں لاش لانے میں رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ وزیر مملکت برائے خارجہ وی کے سنگھ یکم اپریل کو 38 ہندوستانیوں کے باقیات کو لانے کے لیے موصل روانہ ہوئے تھے۔ انھیں موصل میں عراق حکومت کے افسران نے ہندوستانیوں کے باقیات سپرد کر دیے ہیں۔ وی کے سنگھ موصل سے ہندوستانیوں کے باقیات کے ساتھ آج ہندوستان لوٹ رہے ہیں۔ ہندوستان لوٹنے کے بعد وہ سب سے پہلے پنجاب کے امرتسر جائیں گے اور مہلوکین کے اہل خانہ کو سونپیں گے۔ اس کے بعد وہ پٹنہ اور کولکاتا جا کر مہلوکین کے کنبہ کو ان کے باقیات سپرد کریں گے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ پر تیجسوی یادو نے مرکز کو کٹہرے میں کھڑا کیا

راشٹریہ جنتا دل لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق مرکزی حکومت سے کئی سوال کیے ہیں اور اسے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’پہلے آپ یہ بتائیں کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایس سی/ایس ٹی معاملے میں صحیح دلائل پیش کرنے میں ناکام کیوں تھے؟ جائزہ عرضی کی جگہ آپ ایس سی/ایس ٹی ایکٹ پر ایک آرڈیننس کیوں نہیں لے کر آئے؟

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

بہار: آرہ اور فاربس گنج میں بھی ٹرین روکی گئی

سی پی آئی ایم ایل کارکنان سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے بہار کے آرہ اسٹیشن پر ٹرین کا راستہ بلاک کر دیا۔ یہاں احتجاجیوں نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔ فاربس گنج سے بھی ٹرین روکے جانے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

ایس سی/ایس ٹی ایکٹ معاملے کی جانچ ہونی چاہیے: ابھشیک منو سنگھوی

کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ سے متعلق معاملے کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے سامنے اس کیس کو مناسب طریقے سے پیش نہیں کیا جس کی وجہ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ دلتوں کے خلاف گیا ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

اڈیشہ میں مظاہرین نے ٹرین روکی

اڈیشہ کے سنبھل پور میں مظاہرین نے سپریم کورٹ کے ایس سی/ایس ٹی ایکٹ پر دیے گئے فیصلہ کے خلاف مظاہرہ کے دوران ریلوے لائن بلاک کر دیا۔ اس سے ٹرین کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

بند کے پیش نظر کئی ریاستوں میں سخت حفاظتی انتظامات

ایس سی/ ایس ٹی قانون میں بدلاؤ کئے جانے کے خلاف ملک بھر کی دلت تنظیموں نے آج ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ اس کے پیش نظر کئی ریاستوں نے سخت حفاطتی انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب میں احتیاط کے طور پر اسکول کالج بند کر دئے گئے ہیں۔ مرکزیر وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ ایس سی/ ایس ٹی ایکٹ کو لے کر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکز کی جانب سے نظر ثانی کی درخواست دائر کی جائے گی۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Apr 2018, 10:21 AM IST