خبریں

بی جے پی کے سابق وزیر 600 کروڑ دھوکہ دہی کے معاملے میں گرفتار

بی جے پی لیڈر جناردن ریڈی پر الزام ہے کہ انھوں نے 600 کروڑ روپے کے گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو کرائم برانچ نے بی جے پی کے سابق وزیر اور کاروباری جی. جناردن ریڈی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ہفتہ کے روز پوچھ تاچھ کے لیے ریڈی کرائم برانچ کے دفتر پہنچے تھے۔ ایمبیڈنٹ گروپ رشوت خوری معاملے میں پولس انھیں کافی دنوں سے تلاش کر رہی تھی۔ بتایا جا رہا تھا کہ وہ فرار ہو گئے تھے، حالانکہ پولس کے سامنے پیش ہونے سے پہلے ایک ویڈیو بیان جاری کر انھوں نے کہا تھا کہ وہ کہیں بھاگے نہیں ہیں۔ ویڈیو بیان میں انھوں نے کہا تھا کہ پولس کی طرف سے مجھے نوٹس ملا ہے اس لیے میں نے کرائم برانچ میں پیش ہونے کا فیصلہ لیا ہے۔ ریڈی نے مزید کہا تھا کہ "میں یہ ویڈیو بیان اس لیے جاری کر رہا ہوں تاکہ لوگ سچائی جان سکیں۔ ریڈی نے کہا تھا کہ مجھے پولس پر پورا بھروسہ ہے اور وہ بغیر سیاسی دباو کے اپنا کام کرے گی۔

Published: 11 Nov 2018, 4:09 PM IST

غور طلب ہے کہ بی جے پی کے سابق وزیر جناردن ریڈی گزشتہ تین دنوں سے غائب تھے۔ ان کے اوپر بدعنوانی کے کئی الزامات ہیں۔ وہ تین سال جیل میں بھی گزار چکے ہیں۔ ریڈی 2015 سے ضمانت پر ہیں۔ ریڈی پر الزام ہے کہ انھوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے افسران کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ پولس کے مطابق انھوں نے 600 کروڑ روپے کے گھوٹالہ معاملہ میں شامل کمپنی ایمبیڈنٹ مارکیٹنگ اور اس کے مالک احمد فرید کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانچ سے بچانے کے لیے 18 کروڑ روپے کا سودا کیا تھا۔

Published: 11 Nov 2018, 4:09 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 11 Nov 2018, 4:09 PM IST