کولکاتا: بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے نریندر مودی ، ممتا بنرجی اور صدر رام ناتھ کووند کے لئےآم کا تحفہ بھیجا ہے ۔ بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر ، کولکاتا کے فرسٹ سکریٹری (پولیٹیکل) محمد سانول قادر نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے آم کا تحفہ بھیجاہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ آم کا تحفہ ملنے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ویکسین کے تنازع کے باوجود دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
Published: undefined
ذرائع کے مطابق ممتا بنرجی اور ریاستی بیوروکریٹس کے لئے 400 کلوگرام آم کا تحفہ بنگلہ دیش سے آیا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم ، صدر جمہوریہ اور مرکزی بیورو کریٹس کےلئے 2200 کلو آم کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تیستا کے پانی کی شراکت کو لے کر اختلافات ہیں ۔ویکسین کو لے کر بھی دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات ہے۔حسینہ نے پچھلے دو سالوں سے تہوار کے موقع پر ہلسا مچھلی کا تحفہ بھیجا ہے۔ اس بار آم کا تحفہ آیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula
تصویر: پریس ریلیز