بنگلہ دیش میں جاری تشدد اور سیاسی بحران کے درمیان ہندوستان نے وہاں اپنے ہائی کمیشن اور قونصلیٹ میں تعینات غیر ضروری ملازمین کو واپس بلانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد ڈھاکہ میں ہائی کمیشن اور قونصلیٹ میں تعینات غیر ضروری ملازمین اور ان کے کنبہ کی واپسی کمرشیل اڑان کے ذریعہ ہوئی ہے۔ واپس آئے سبھی سفارت کار فی الھال ہائی کمیشن میں ہی رہیں گے۔ حالانکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگہ دیش میں ہندوستانی ہائی کمیشن میں کام جاری رہے گا۔
Published: undefined
بنگلہ دیش میں پھنسے ہندوستانیوں کو واپس لانے کے لیے ایئر انڈیا اور انڈیگو نے ڈھاکہ کے لیے خصوصی پروازیں چلائی ہیں۔ اس کے ذریعہ فی الحال 400 سے زیادہ لوگوں کو ہندوستان لایا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق ایئر انڈیا کی خصوصی پرواز سے بدھ کی صبح 6 بچوں سمیت 205 لوگوں کی وطن واپسی ہوئی۔ ادھر انڈیگو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈھاکہ ہوائی اڈے کے غیر مستقل طور پر بند ہونے کے بعد انڈیگو نے 6 اگست 2024 کو ڈھاکہ سے کولکاتہ کے لیے خصوصی پرواز شروع کی گئی ہے۔ یہ اڑان بنگلہ دیش سے ہندوستانی شہریوں کو بحفاظت واپس لانے کے لیے شروع کی گئی ہیں۔ ایئر لائن کے مطابق ہندوستان سے ڈھاکہ کے درمیان بدھ سے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Published: undefined
ایئر انڈیا نے بھی دہلی سے ڈھاکہ کے درمیان اپنی روزانہ کی 2 پروازوں کو شروع کر دیا ہے۔ وِستارا بھی بدھ سے طے وقت کے مطابق ڈھاکہ کے لیے اپنی پروازیں شروع کر رہی ہے۔ واضح ہو کہ بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمت میں کچھ خاص لوگوں کے ایک طبقہ کے لیے ریزرویشن نظام کے خلاف جولائی کے وسط سے طلبا کا زبردست مظاہرہ شروع ہو گیا تھا جس نے تشدد کی شکل اختیار کرلی ہے۔ اس میں اب تک سینکڑوں لوگوں کی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ ملک میں تختہ پلٹ ہوچکا ہے اور وزیراعظم شیخ حسینہ استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ چکی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined