ایپل کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنا پہلا ریٹیل اسٹور کھولنے کے لیے بے تاب ہے۔ کیلی فورنیا میں قائم ایپل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے تعاون سے بننے والے نئے قواعد و ضوابط کا خیرمقدم کرتی ہے۔ بھارت میں غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق ضوابط میں تبدیلی کرتے ہوئے ان شرائط کو نرم کیا گیا ہے، جس میں غیرملکی کمپنیوں کو کسی بھی برینڈ کی تیاری اور بھارت میں کاروبار کے لیے قریب تیس فیصد مقامی ذرائع درکار ہوتے تھے اور مقامی افراد کو ملازمت دیے بغیر ریٹیلینگ اور آن لائن کاروبار کے پرمٹ جاری نہیں کیے جاتے تھے۔
Published: undefined
ایپل اب تک مقامی سطح پر اسٹورز قائم کرنے میں ناکام تھا، کیوں کہ وہ تیس فیصد کی یہ شرط پوری کرنے سے قاصر تھا۔
Published: undefined
ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ابھی ریٹیل اسٹور کے قیام میں کچھ وقت لگے گا، تاہم وہ پہلا ایپل اسٹور کھولنے کے لیے اور صارفین کو خوش آمدید کہنے کی منتظر ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت ایپل مصنوعات بھارت میں فروخت ہوتی ہیں، تاہم اس کے لیے فرینچائز اسٹورز قائم ہیں، تاہم چینی اور جنوبی کوریائی مصنوعات کی وجہ سے ایپل کو اسمارٹ فونز کے شعبے میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined