خبریں

کٹھوعہ آبروریزی معاملہ کو مسلم مدّا نہ بنانے کی اپیل

کٹھوعہ اور اناؤ معاملات کو ہندومسلم رنگ نہ دیا جائے ورنہ شرپسند اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: کٹھوعہ جموں کشمیرمیں 8سالہ آصفہ کی آبروریزی کے خلاف ملک میں غم وغصہ کی لہر پھیل گئی اور عوام بڑی تعداد میں احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،لیکن آصفہ کے معاملہ کو مسلم رنگ دینے کی کوشش پر راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے اپیل کی ہے کہ کٹھوعہ اور اناؤ معاملات کو ہندومسلم رنگ نہ دیا جائے ورنہ شرپسند اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

Published: undefined

انہوں نے اقلیتی فرقے سے وابستہ تنظیموں سے درخواست کی ہے کہ اناؤ معاملہ پر بھی احتجاج جاری رکھاجائے اور دونوں پر احتجاج کیا جائے ۔

واضح رہے کہ کشمیر میں گزشتہ جنوری میں 8سالہ آصفہ کو ہوس کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اناؤ میں ایک بی جے پی ایم ایل اے نے ایک شادی شدہ عورت کو ہوس کا شکار بنایا تھا اور اس میں ملزم کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined