امریکا میں اختتام ہفتہ پر فائرنگ کے واقعات میں 31 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک بار پھر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ وہ ملک میں اسلحے پر کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کریں۔
Published: undefined
اسی تناظر میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکا میں 'انتہائی زیادہ مسلح تشدد‘ کا حوالہ دیتے ہوئے وہاں کا سفر کرنے والوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔ ایمنسٹی نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ‘بنیادی انسانی حقوق پر اسلحے کی ملکیت‘ کو فوقیت دینے کی ذمہ دار ہے۔
Published: undefined
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق امریکا میں مسلح تشدد 'انسانی حقوق کے بحران‘ کا سبب بن چکا ہے۔ اس تنظیم نے امریکا کا سفر کرنے والوں کا متنبہ کیا ہے کہ وہ؛
Published: undefined
Published: undefined
امریکا کی ایک غیر سرکاری تنظیم 'گن وائلنس آرکائیو‘ کے مطابق صرف 2019ء کے دوران اب تک 8,928 افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں 398 ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 12 برس سے کم تھیں۔
Published: undefined
اس تنظیم کے مطابق رواں برس امریکا میں فائرنگ کے 33 ہزار واقعات رو نما ہو چکے ہیں۔ امریکا میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ مسلسل اس بات زور دے رہے ہیں کہ امریکا میں بندوق یا اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین کو سخت بنایا جائے۔
Published: undefined
ڈی ڈبلیو کے ایڈیٹرز ہر صبح اپنی تازہ ترین خبریں اور چنیدہ رپورٹس اپنے پڑھنے والوں کو بھیجتے ہیں۔ آپ بھی یہاں کلک کر کے یہ نیوز لیٹر موصول کر سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined