ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات دن بہ دن کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ اس تشویش ناک صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی ایئرلائنس کمپنی ایئر انڈیا نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے اپنی سبھی پروازوں کو 30 اپریل تک منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے ایئر انڈیا نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔
Published: undefined
ایئر انڈیا نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی حالت کو پیش نظر رکھتے ہوئے تل ابیب سے آنے اور وہاں جانے والی پروازوں کو ہم نے 30 اپریل 2024 تک منسوخ کر دیا ہے۔ حالات پر ہماری نظر ہے۔ ہم اپنے ان مسافروں کو مدد فراہم کر رہے ہیں جو پہلے ہی تل ابیب آنے اور جانے کے لیے بکنگ کر چکے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گاہکوں اور پائلٹ ٹیم کی سیکورٹی ہماری اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے اور اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہندوستانی وزارت خارجہ نے بھی ایران اور اسرائیل کے لیے سفری صلاح (ٹریول ایڈوائزری) جاری کیا تھا۔ وزارت خارجہ نے ہندوستانیوں کو مشورہ دیا ہے کہ اگلی اطلاع تک ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں۔ وزارت خارجہ نے ان سبھی ہندوستانیوں سے بھی خصوصی گزارش کی ہے جو اس وقت ایران اور اسرائیل میں مقیم ہیں۔ وزارت خارجہ نے ان سے کہا ہے کہ فوراً ہندوستانی سفارتخانہ سے رابطہ کریں اور اپنا رجسٹریشن کرائیں۔ اس درمیان حکومت نے ہندوستانی مزدوروں کو اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ بھی فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز