خبریں

طب کے شعبہ میں امریکی سائنسداں وکٹر ایمبروز اور گیری رووکن کو ملا نوبل انعام

ایک آفیشیل بیان کے مطابق یہ ایوارڈ سائنسدانوں کو ایک ایسے بنیادی اصول کی دریافت پر دیا گیا ہے جو جینیات کی سرگرمیوں کو منظم کرتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

وکٹر ایمبروز اور گیری رووکن کو مشترکہ طور پر سال 2024 کے فیزیولاجی کے لیے نوبل انعام سے نوازا گیا۔ کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں نوبل  اکادمی نے اس کا اعلان کیا ہے۔ فیزیولاجی یا طب کے میدان میں اس سے پہلے 115 نوبل انعام دیے جا چکے ہیں  جس کی ابتداء 1901 میں ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر 229 نوبل انعام یافتگان میں سے صرف 13 خواتین ہیں۔ سال 2024 میں فزکس کے میدان میں نوبل انعام پانے والے کا اعلان منگل کو اور کیمسٹری شعبہ میں انعام کا اعلان بدھ کے روز کیا جائے گا۔

Published: undefined

ایک آفیشیل بیان کے مطابق یہ ایوارڈ سائنسدانوں کو ایک ایسے بنیادی اصول کی دریافت پر دیا گیا ہے جو جینیات کی سرگرمیوں کو منظم کرتا ہے۔ وکٹر ایمبروز اور گیری رووکن اس بات میں دلچسپی رکھتے تھے کہ خلیات کی مختلف اقسام کیسے تیار ہوتی ہیں۔ انہوں نے مائیکرو آر این اے دریافت کیا جو کہ چھوٹے آر این اے مالیکیولز کا ایک نیا طبقہ ہے جو جین ریگولیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

اس کی اہم دریافت نے جین ریگولیشن کے ایک بالکل نئے اصول کا انکشاف کیا جو انسانوں سمیت کثیر خلوی جانداروں کے لیے ضروری ثابت ہوا۔ اب یہ معلوم ہو چکا ہے کہ انسانی جینوم ایک ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کے لیے کوڈ کرتا ہے۔ ان کی حیرت انگیز دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا۔ مائکرو آر این اے مخلوق کی نشو و نما اور کام کرنے کے طریقے کے لیے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ 7 سے 14 اکتوبر تک منعقدہ ایوارڈز تقسیم کے پروگرام میں دی جانے والی رقم 11 ملین سویڈش کراؤنز پر مشتمل ہوگی۔ ہر ایک نوبل انعام زیادہ سے زیادہ تین لوگوں کو دیا جا سکتا ہے، جو انعام کی رقم آپس میں تقسیم کریں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی طب شعبہ میں دیا گیا انعام ’نوبل پرائز‘ کی سیریز کا پہلا انعام ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined