علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے طالب علم یونین کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، ناراض طالب علموں نے وی سی لوج کے سامنے ڈیرا ڈلا ہوا ہے۔ 17اکتوبر سے پہلے الیکشن کرائے جائیں اور الیکشن کی تاریخ کاجلد اعلان ہو۔ طالب علم یونین کے رہنما سر سید ڈے فیسٹیول ہونے سے پہلے انتخابات کا مطالبہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ طلباء کی ناراضگی سے سر سید ڈے کے جشن کا ماحول خراب ہو سکتا ہے اگر پہلے اے ایم یو انتظامیہ نے الیکشن نہیں کرائے ۔ دھرنے پربیٹھے طالب و علمو ں کا کہنا ہے کہ اگر ہماری مانگ مانی نہیں گئی تو یہ احتجاج ایک طویلاحتجاج کی صورت اختیار کر لےگا۔
انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی معلومات نہیں دی گئی ہے کہ کب الیکشن ہوں گے، ناراض طالب علموں نے وی سی لوج کے سامنے سڑک پر ڈیرا جما رکھا ہے اور نعرے بازی پیس فل طریقے سے کر رہے ہیں اے ایم یوانتظامیہ ہماری مانگے پوری کرو، جلد یونین الیکشن کی تاریخ دو جیسے نعرے لگائے جا رہے ہیں ۔طلباء کا کہنا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سر سید احمد خاں کی 200 ویں سالگرہ یونیورسٹی میں منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر سے لوگ بلائے جا رہے ہیں لیکن اے ایم یو انتظامیہ طلباء یونین کو اس تاریخی موقع سے دور رکھنا چاہتا ہے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ اگر جے این یو، ڈی یو اور حیدرآباد یونیورسٹی میں انتخابات کرئے جاسکتے ہیں، تو اے ایم یو میں کیوں نہیں ۔ لنگدوہ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق نئے سیشن شروع ہونے کے بعد طالباء یونین کا انتخاب 6 سے 8 ہفتوں کے اندر ہونا چاہئے۔طلباء یہ بھی کہہ رہے تھے کہ اے ایم یو انتظامیہ پی ایچ ڈی داخلہ میں تاخیر کے لئے ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہو رہی ہے۔طالباء کو کیوں اپنے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔احتیاط کے طور پرکیمپس میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس احتجاج میں کافی طلباء موجود تھے۔
Published: 20 Sep 2017, 7:04 PM IST
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Sep 2017, 7:04 PM IST
تصویر: پریس ریلیز