خبریں

احمد پٹیل کی جیت بی جے پی کے لیے ناقابل ہضم! 

احمد پٹیل کی جیت بی جے پی کے لیے ناقابل ہضم!

احمد پٹیل کی فائل تصویر (گیٹی امیج)
احمد پٹیل کی فائل تصویر (گیٹی امیج) 

احمد آباد: گجرات میں راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج دیر رات زبردست کھینچ تان کے بعد بھلے ہی اعلان کر دئیے گئے، لیکن یہ لڑائی اب رکنے والی نہیں ہے۔ اب بی جے پی اس لڑائی کو عدالت لے جانے کے موڈ میں ہے۔ اشارہ ہے کہ بی جے پی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔ ادھر، احمد پٹیل نے کہا کہ انہیں جیت کا بھروسہ تھا۔ نتائج کے بعد گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے ممبران اسمبلی کا ووٹ منسوخ کرنے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اختلاف ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے منسوخ ہوئے ووٹوں کے لئے آگے قانونی لڑائی کی بات کہی ہے۔

وجے روپانی نے کہا، الیکشن کمیشن سے ہم متفق نہیں ہیں۔ آنے والے دنوں میں ہم قانونی لڑائی لڑیں گے اور انصاف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن بی جے پی کو ملے دو ووٹوں کو منسوخ نہیں کرتا تو پارٹی کی جیت یقینی تھی۔ اگر احمد پٹیل کو دو ووٹ نہیں ملتے تو وہ ہار جاتے۔

بتا دیں کہ منگل کو گجرات راجیہ سبھا الیکشن دن بھر اتار چڑھاو بھرا رہا۔ کانگریس لیڈر احمد پٹیل کے راجیہ سبھا الیکشن جیتنے کو لے کر لگ رہی قیاس آرائی کے بعد آخر کار وہ الیکشن جیت ہی گئے۔ الیکشن کمیشن کے کراس ووٹنگ کے دو ووٹ منسوخ کرنے کے بعد اکثریت احمد پٹیل کے حق میں چلی گئی۔

راجیہ سبھا سیٹ جیتنے کے بعد احمد پٹیل نے کہا، یہ بہت مشکل الیکشن تھا۔ میں نے کئی بار الیکشن لڑا۔ یہ آسان نہیں تھا۔ جو تکلیف ہوئی اس کا احساس ہے۔ جن لوگوں نے مجھے ٹارگیٹ کر الیکشن لڑا وہ جواب دیں کہ کیوں اتنا مشکل الیکشن بنایا گیا۔ مجھے اپنی جیت پر فخر بھی ہے، اطمینان بھی اور خوشی بھی ہے۔ کارکنوں اور اراکین اسمبلی نے ڈٹ کر ساتھ دیا۔ ان کا شکریہ۔

Published: 09 Aug 2017, 12:26 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Aug 2017, 12:26 PM IST