خبریں

کورونا وائرس: پاکستان میں مرنے والوں کی عمریں کیا ہیں؟

پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی گئی ہے۔ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد بھی سو سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں مرنے والوں کی عمریں کیا تھیں؟
کورونا وائرس: پاکستان میں مرنے والوں کی عمریں کیا تھیں؟ 

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے گزشتہ روز سے جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کے لیے توسیع کا فیصلہ کیا۔ تاہم لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کرتے ہوئے ملک بھر میں تعمیراتی شعبے سمیت کئی دیگر کاروبار بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

Published: undefined

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورت حال

Published: undefined

پاکستانی حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے لیے خصوصی ویب سائٹ ترتیب دے رکھی ہے۔

Published: undefined

کل پندرہ اپریل کی صبح تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں 5,988 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

کووِڈ انیس سے متاثر ہونے والے افراد میں سے اب تک 1,446 مریض دوبارہ صحت مند ہو چکے ہیں جب کہ 107 افراد کے لیے یہ مرض جان لیوا ثابت ہوا۔ اس وقت پاکستان میں 'ایکٹیو کیسز‘ کی تعداد 4,435 ہے۔

Published: undefined

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبے اور شہر

Published: undefined

آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے پاکستانی صوبے پنجاب مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے۔ پنجاب میں قریب تین ہزار جب کہ سندھ میں ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

Published: undefined

صوبہ خیبر پختونخوا میں مریضوں کی تعداد 865 ہے لیکن ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ یعنی 38 ہے۔ بلوچستان میں 240 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Published: undefined

مریضوں کی سب سے کم تعداد پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں ہے، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46 ہے جن میں سے چار افراد صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد صفر ہے۔

Published: undefined

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں نمایاں ترین لاہور اور کراچی ہیں۔ لاہور میں مریضوں کی تعداد ملک بھر کے مجموعی کیسز کا بیس فیصد سے زائد ہے۔ قریب اٹھارہ فیصد مریض کراچی میں ہیں۔ دیگر متاثرہ شہروں میں حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان، گجرات، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔

Published: undefined

مریضوں میں زیادہ تر مرد ہیں

Published: undefined

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں ایک چوتھائی تعداد خواتین کی ہے جب کہ 75 فیصد کے قریب متاثر افراد مرد ہیں۔ خواتین مریضوں میں سے قریب چوبیس فیصد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ لاہور میں موجود مریضوں میں سے قریب بارہ فیصد خواتین ہیں۔ مردوں اور خواتین میں سے قریب بیالیس فیصد مریضوں کی عمریں تیس برس یا اس سے کم ہیں۔

Published: undefined

پاکستان میں مرنے والوں کی عمریں کیا تھیں؟

Published: undefined

پاکستان میں مجموعی طور پر اب تک ایک سو سات افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 38، سندھ میں 35، پنجاب میں 28 جب کہ بلوچستان میں دو افراد ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

ہلاک ہونے والے مریضوں میں بائیس فیصد خواتین ہیں جب کہ دیگر اٹھہتر فیصد مرد ہیں۔ کووِڈ انیس میں مبتلا ہو کر ہلاک ہونے والے مرد و خواتین میں 31 فیصد سے زائد کی عمریں ساٹھ سے انہتر برس کے درمیان ہیں۔

Published: undefined

مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے پاکستانی مرد و خواتین میں سے 80 فیصد سے زائد کی عمریں پچاس برس یا اس سے زیادہ ہے۔ مرنے والی خواتین میں سے نصف سے زائد کی عمر ساٹھ اور ستر برس کے مابین تھی۔ قریب اٹھارہ فیصد کی عمریں پچاس اور ساٹھ برس کے درمیان تھیں۔ قریب سترہ فیصد خواتین کی عمریں بیس اور چالیس برس کے درمیان تھیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined