پاکستان میں صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، اغواء کیا جاتا ہے اور مختلف طریقوں سے ان کی آواز دَبانے کی کوشش جاتی ہیں۔ تین مئی کو یعنی آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن تو منایا جا رہا ہے تاہم دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی صحافیوں کے تحفظ کے لیے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے۔
Published: undefined
Published: undefined
سوات میں دہشت گردی کے نتیجے میں تین صحافی قتل ہوئے اور ایک خودکش دھماکے کی زد میں آ کر مارا گیا۔ ہلاک ہونے والے اِن صحافیوں میں موسیٰ خان خیل بھی شامل تھے۔ موسیٰ خان خیل سوات میں ایک نجی نیوز ٹی وی چینل اور اخبار کے ساتھ منسلک تھے۔
Published: undefined
علاقائی سطح پر معروف صحافی موسیٰ خان خیل کو 18 فروری سن 2009 کو سوات کے علاقے مٹہ میں ’تحریک نفاذ شریعت محمدی‘ کے سربراہ صوفی محمد کی ریلی کے دوران اغواء کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
مٹہ پولیس اسٹیشن میں اے ایس آئی وزیر حسین کے نام سے درج ایف آئی آر علت نمبر 17 کے مطابق مٹہ سے دو کلومیٹر دور علاقہ ڈیٹیانئی میں موسیٰ خان خیل کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منقتل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق موسیٰ خان خیل کو 32 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی مارے گئے۔
Published: undefined
Published: undefined
موسیٰ خان خیل کا قتل ظاہری طور پر ریاست اور انتہا پسند عناصر میں جاری امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا گیا تاہم اس حوالے سے سوات کے صحافیوں کا ماننا ہے کہ اُن کی آواز دبانے، اُنہیں ڈرانے اور خوف پیدا کرنے کے لیے خان خیل کو قتل کیا گیا۔
Published: undefined
صحافی نیاز احمد خان کہتے ہے کہ مؤثر صحافتی تربیت کا نہ ہونا، میڈیا اداروں کی جانب سے سکیورٹی کی عدم فراہمی اور صحافتی تنظیموں کا منظم نہ ہونا بھی موسیٰ خان خیل سمیت دیگر صحافیوں کی قتل کی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہم کشیدہ حالات کی رپورٹنگ کرنا نہیں جانتے تھے اور نہ ہی ہمیں کہیں سے تربیت ملی تھی۔ اکثر اوقات طالبان اور ریاستی اداروں کے خلاف یک طرفہ خبریں نشر کی جاتی تھی، جس سے دونوں جانب اُن کے نادیدہ دشمن پیدا ہو گئے تھے‘‘
Published: undefined
موسیٰ خان خیل کے ساتھ ریلی میں شریک صحافی مراد علی باچا نے بتایا کہ ریلی سے الگ ہوتے ہی موسیٰ خان خیل پانچ سے سات کے قریب شدت پسندوں کے ہمراہ تیزی سے کہیں جا رہے تھے، ’’میں نے آواز دی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تم جاؤ میں آتا ہوں ، شام کو خبر ملی کہ موسیٰ خان خیل کو قتل کر دیا گیا ہے، جس سے صحافیوں میں موجود خوف کی کیفیت مزید پروان چڑھی‘‘۔
Published: undefined
Published: undefined
پاکستان میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیم پی پی ایف کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں 26 صحافیوں کو قتل کیا گیا جن میں صرف پانچ کیسز کی تحقیقات مکمل ہوئیں اورملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
Published: undefined
امریکی صحافی ڈینئل پرل، ولی خان بابر، ایوب خان خٹک، عبدالرزاق جورہ اور نثار احمد سولانکی کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار ہوئے اور انہیں سزائیں دی گئیں ۔ سوات میں دہشت گردی کے خاتمے اور حکومتی عمل داری بحال ہونے کے بعد ہی موسیٰ خان خیل کے قتل کی تحقیقات کا آغاز ہوا، جس کی وجہ سے ملزمان کی نشاندہی اور اُن تک رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔
Published: undefined
موسیٰ خان خیل کے قتل کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق انہیں ریلی سے الگ کیا گیا اور وہاں سے دور لے جا کر قتل کیا گیا، قتل کے بعد ملزمان فرار ہوئے جو تا حال مفرور ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق نقاب اوڑھے شدت پسندوں نے بغیر نمبر پلیٹ والی پک اپ میں موسیٰ خان خیل کو بٹھایا اور وہاں سے لے گئے۔ یہ کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھی پیش کیا گیا، جس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی اور دس سال کے عرصے میں کیس سرد خانے کی نظر ہوگیا۔
Published: undefined
اس کیس کے ایک تفتیشی افسر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ موسیٰ خان خیل کو حالت جنگ میں قتل کیا گیا، حکومتی عمل داری نہ ہونے کے برابر تھی، ’’ کیس کی تحقیقات کافی عرصے بعد شروع ہوئیں، جس کے باعث ملزمان کی نشاندہی کرنا اور اُن تک رسائی حاصل کرنا ناممکن ہے،‘‘
Published: undefined
پبلک پراسیکیوٹر سید نعیم خان نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خان خیل کے قاتلوں کی نشاندہی تک تحقیقات جاری رہیں گی، ’’ جن کیسز میں ملزمان نامعلوم ہو، اُن کی تحقیقات پچاس سال تک ہوتی رہتی ہے، ملزمان کی نشاندہی اور گرفتاری میں سب سے اہم کردار خاندان کے افراد کا ہوتا ہے جبکہ موسیٰ کے کیس میں ان کے خاندان کو کسی قسم کی معلومات نہیں ہیں‘‘۔
Published: undefined
نعیم خان نے مزید کہا کہ کشیدہ حالات میں ادارے غیر فعال اور حکومتی رٹ ختم ہو چکی تھی، اسی لیے اب ملزمان کی نشاندہی مشکل دکھائی دیتی ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
نجی نیوز ٹی وی چینل کے ساتھ منسلک موسیٰ خان خیل کے چھوٹے بھائی عیسیٰ خان خیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی علم نہیں کہ ایف آئی آر کس نے درج کرائی تحقیقات کہاں تک پہنچی، کس طریقے سے کرائی گئیں اور نا ہی ان سب کے بارے میں انہوں نے کبھی جاننے کی کوشش کی، ’’جس طرح کے حالات تھے اور جو کچھ ہو رہا تھا ہمیں یقین تھا کہ نہ تو قاتلوں کی گرفتاری ہونا ہے اور نہ ہی اُن کی نشاندہی، دیگر ہزاروں افراد کی طرح میرے بھائی کے قاتل نامعلوم ہی رہیں گے‘‘۔
Published: undefined
عیسیٰ نے مزید کہا، ’’میرے بھائی کا قتل ریاست کے ذمے ہے اور میں ریاست کو ہی قاتل سمجھتا ہوں، جب قاتل نامعلوم ہوں تو ریاست ہی ذمہ دار ہوتی ہے‘‘۔
Published: undefined
Published: undefined
سوات سمیت ملک بھر کے صحافیوں نے موسیٰ کے قتل کے خلاف آواز بلند کی اور ہر فورم پر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تاہم وہ آواز بھی آہستہ آہستہ دبنے لگی ۔ سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’ہم آج بھی موسیٰ خان خیل سمیت دیگر صحافیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اور اُن کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تحقیقات کو مؤثر بنا کر قاتلوں کا سراغ لگا کر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے تاکہ امن کے لیے جو قربانیاں صحافیوں نے دی ہیں وہ رائیگاں نہ جائیں‘‘۔
Published: undefined
عیسیٰ خان خیل کہتے ہیں، ’’میڈیا تنظیموں اور اداروں نے ہمارے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے، اسی طرح اُس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت بھی ہمارے غم میں برابر کی شریک ہوئی تاہم سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا تھا، جو آج تک ہمیں نہیں ملا۔‘‘
Published: undefined
Published: undefined
سوات سمیت ملک بھر میں صحافیوں پر حملوں کی شرح کافی زیادہ ہے۔ پاکستان پریس فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق 2002ء سے لے کر 2009ء تک صحافیوں پر تشدد کے 699 واقعات ریکارڈ ہوئے، جن میں 48 صحافیوں کا قتل ہوا، 24 صحافیوں کو دوران ڈیوٹی قتل کیا گیا۔ اسی طرح 2018ء تک 72 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں، دیگر واقعات میں اغوا، تشدد، صحافیوں کو دھمکانے اور اُن پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی گئیں۔ وادی سوات میں سن 1999 سے لے کر سن 2009 تک ایسے 12 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں چار صحافیوں کا قتل بھی شامل ہیں۔
Published: undefined
Published: undefined
سوات کے صحافیوں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ میڈیا اداروں اور متعلقہ حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، جب تک آزادی صحافت کو یقینی نہیں بنایا جاتا اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات نہیں اُٹھائے جاتے تب تک یہ خطرات موجود رہیں گے۔
Published: undefined
امن کی بحالی میں قربانیاں دینے والے صحافیوں کو آج بھی اُنہی خطرات کا سامنا ہے جو دس سال قبل پائے جاتے تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے نمائندے فیاض ظفر کا کہنا ہے کہ آج بھی افغانستان سے شدت پسند اور نامعلوم افراد فون کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
نجی نیوز چینل اور اخبار سے منسلک صحافی انور انجم اپنی خبروں میں اکثر اوقات سکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کئی بار حبس بے جا میں رکھا گیا، کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، ’’سیکورٹی اداروں کی ناکامی پر ایک خبر چلائی جس کے بعد ایک ادارے کے دو اہلکار آفس پہنچ گئے اور کھلم کھلا جان سے مارنے کی دھمکی دے کر چلے گئے ، پولیس اسٹیشن میں اُن کے خلاف رپورٹ درج کرنا چاہی تو پولیس نے صاف انکار کر دیا اور بعد میں صرف روزنامچہ رپورٹ ہی درج کی‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ چھ ماہ کا عرصہ گزر گیا نہ ہی پولیس نے رابطہ کیا اور نا ہی کیس میں کوئی پیش رفت ہوئی۔
Published: undefined
صحافی نیاز احمد خان نے بھی اِن خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تو آئے روز قتل کرنے کے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوتی ہیں لیکن پاکستان میں موجود بعض ادارے بھی دباؤ ڈالنے کے لیے دھمکاتے رہتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز