پاکستان کے نئے وزیر اعظم کی شکل میں حلف لینے والے شہباز شریف کو وزیر اعظم نریندر مودی کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دہشت گردی معاملے پر نصیحت دی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’اپنے پڑوسی ملک (پاکستان) کے نئے وزیر اعظم (شہباز شریف) کو یہی پیغام دینا چاہیں گے کہ وہ اپنے یہاں دہشت گردی پر لگام لگانے میں کامیابی حاصل کریں۔ ہماری طرف سے ان کو مبارکباد ہے۔‘‘
Published: undefined
راجناتھ سنگھ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں انھوں نے لکھا تھا ’’پاکستان کے وزیر اعظم کی شکل میں منتخب ہونے پر عزت مآب میاں محمد شہباز شریف کو مبارکباد۔ ہندوستان دہشت سے پاک علاقہ اور امن و استحکام چاہتا ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجز پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی بھلائی اور خوشحالی کو یقینی بنا سکیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے کے ذریعہ انتخاب کا بائیکاٹ کیے جانے کے بعد پی ایم ایل-این کے سربراہ شہباز شریف کو پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم کی شکل میں منتخب کیا گیا، جس میں 174 اراکین پارلیمنٹ نے ان کے حق میں ووٹنگ کی تھی۔ وزیرا عظم کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ ’’پاکستان کشمیر کے لوگوں کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت دینا جاری رکھے گا۔ ہم ہر اسٹیج پر کشمیری بھائی بہنوں کے لیے آواز اٹھائیں گے، سفارتی کوششیں کریں گے، انھیں سفارتی حمایت دیں گے۔ ہم انھیں اخلاقی حمایت دیں گے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز