خبریں

مائیکروسافٹ کلاؤڈ میں خامی کے بعد ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازیں منسوخ، ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات!

کئی بڑی ایئرلائنس کمپنیوں کی خدمات مائیکروسافٹ کلاؤڈ آؤٹیج کی وجہ سے ٹھپ ہو گئی ہیں، ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

ہندوستان میں سہ پہر تقریباً 3.30 بجے کے بعد ایئرپورٹس پر ایک افرا تفری والی حالت پیدا ہو گئی جب مائیکروسافٹ کلاؤڈ کو تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ حالت ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ مائیکرسافٹ کلاؤڈ میں تکنیکی خامی کے سبب عالمی سطح پر زبردست آئی ٹی آؤٹیج کا سامنا ہے۔ مختلف شعبوں میں کام ٹھپ پڑ گئے ہیں، لیکن ہوائی بازی کے شعبہ میں حالات کچھ زیادہ ہی دگر گوں ہیں۔ ہندوستان اور امریکہ میں تقریباً 300 پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا ہے اور دنیا بھر میں ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ایک میڈیا رپورٹ میں صرف انڈیگو ایئرلائنس کے ذریعہ ہی 200 پروازوں کی منسوخی کی خبر دی گئی ہے۔ موجودہ حالات میں ایئرپورٹس پر ہنگامی حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کچھ ایئرپورٹس سے تو ایسی خبریں آ رہی ہیں کہ لوگوں کی انٹری اور ایگزٹ پر بھی تھوڑی دیر کے لیے روک لگا دی گئی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ کئی ایئرلائنس کمپنیوں کی فلائٹس کینسل ہوئی ہیں۔ اس تکنیکی خامی کے سبب فلائٹ بکنگ، کینسلیشن سے لے کر چیک اِن تک کی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرنٹیر، ایلیگنٹ اور سَن کنٹری جیسی بڑی ایئرلائنس کمپنیوں کی خدمات بھی مائیکروسافٹ کلاؤڈ آؤٹیج کی وجہ سے ٹھپ ہو گئی ہیں۔ فرنٹیر نے کہا ہے کہ وہ معمول کے مطابق خدمات از سر نو شروع کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ سَن کنٹری نے موجودہ حالات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ تھرڈ پارٹی وینڈر نے اس کی بکنگ اور چیک اِن سہولیات کو متاثر کیا۔ اسی طرح ایلیگنٹ نے سی این این کو دیے ایک بیان میں کہا کہ مسائیکروسافٹ ازورے میں دقت کے سبب ایلیگنٹ ویب سائٹ ڈاؤن ہے۔ رپورٹ کے طمابق اس تکنیکی خامی کے سبب فرنٹیر نے 147 پروازیں منسوخ کی ہیں اور 212 کا وقت بدلا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایلیگنٹ کی 45 فیصد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ سَن کنٹری کی بھی 23 فیصد پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کمیونکیشن میں مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے امریکی ایئرلائنس نے تو اپنی سبھی پروازیں روک دی ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان میں انڈیگو، آکاسا اور اسپائس جیٹ نے بھی سروسز ٹھپ ہونے سے متعلق ایڈوائزری جاری کی ہے۔ حالات ایسے پیدا ہو گئے ہیں کہ ایئرپورٹ پر مینوئل بورڈنگ پاس سے انٹری ہو رہی ہے۔ ہندوستان میں دہلی اور ممبئی ہوائی اڈے اس وقت بری طرح متاثر نظر آ رہے ہیں۔ موجودہ مشکل حالات سے متعلق دہلی ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ ’’عالمی آئی ٹی آؤٹیج کے سبب دہلی ہوائی اڈہ پر کچھ خدمات عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ ہم اپنے مسافروں کی پریشانی کم کرنے کے لیے اپنے پارٹنرس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ ایئرلائن کے رابطے میں رہیں۔‘‘ مختلف ایئرلائنز کے ذریعہ ٹریول ایڈوائزری (سفری ہدایات) بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ مسافروں کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Published: undefined

اس درمیان ’اسپائس جیٹ‘ نے ایکس پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اس وقت ہم اپنی خدمات کے ساتھ تکنیکی چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے بکنگ، چیک اِن اور بکنگ مینجمنٹ سمیت آن لائن خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ نتیجہ کار ہم نے سبھی ہوائی اڈوں پر مینوئل چیک اِن اور بورڈنگ کے طریقہ کو اختیار کیا ہے۔ ہم آئندہ سفر کا منصوبہ رکھنے والے مسافروں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمارے کاؤنٹرس پر چیک اِن پورا کرنے کے لیے معمول سے پہلے ہوائی اڈہ پہنچیں۔ ہم اس کی وجہ سے ہونے والی پریشانی کے لیے ایمانداری سے افسوس ظاہر کرتے ہیں اور آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہماری ٹیمیں ان ایشوز کو فوراً حل کرنے کے لیے ہمارے سروس پرووائیڈر کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ اس دوران آپ کے صبر اور تعاون کے لیے شکریہ۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined