پنجاب کے جرک پور میں 30 فٹ اونچی دیوار پھلانگ کر شیر کے باڑے میں ایک شخص کود پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے دو شیروں نے اسے اپنا شکار بنا لیا۔ خبروں کے مطابق واقعہ چھتبیڑ چڑیا گھر کا ہے جہاں شیروں کے حملہ سے بری طرح زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ شیروں کا حملہ اس قدر زبردست تھا کہ وہ اس کی تاب نہ لا سکا اور علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ مہلوک شخص کی ہنوز پہچان نہیں ہو سکی۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بعد چڑیا گھر کے فیلڈ ڈائریکٹر ایم سدھاگرب نے بتایا کہ ’’مہلوک شخص کی گردن پر زخم کے گہرے نشان ہیں۔ اسے سنگین حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت ہو گئی۔‘‘ چڑیا گھر میں موجود کچھ چشم دید لوگوں کا کہنا ہے کہ لائن سفاری کے پیچھے باڑے سے کود کر ایک شخص اندر گھس گیا تھا۔ شیروں نے جب اسے دیکھا تو حملہ کر دیا۔ شیر اس شخص کو لائن سفاری کے اندر گھسیٹ کر لے گیا۔ وہاں موجود لوگوں نے شیر کو ہٹانے کے لیے شور بھی مچایا لیکن اس سے شیر پر کوئی فرق نہیں پڑا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی کے چڑیا گھر میں بھی اس طرح کا خوفناک معاملہ پیش آ چکا ہے۔ سال 2014 میں ایک شخص سفید باگھ کے باڑے میں کود گیا تھا جسے باگھ نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جو کافی خوفناک منظر پیش کر رہا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined